امدادی مرکز

 

ہم کیسے آپ کی مدد کر سکتے ہیں؟

تفصیلات

بینکنگ کے طریقے

قرض

کریڈٹ کارڈز

صادق بینکنگ

سرما یہ

تفصیلات

  • تفصیلات
    • کریڈٹ کارڈز

      اسٹینڈرڈ چارٹرڈ میں ، ہم آپ کی اقدار کا احترام کرتے ہیں۔ اسی لئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ صادق کریڈٹ کارڈز متعارف کرانا ہمارے لئےباعث مسرت ہے۔ پاکستان کا پہلا شرعی مطابقت رکھنے والا ربا فری کریڈٹ کارڈ ، جو ویزا کی بین الاقوامی قبولیت کے ساتھ عالمی سطح پر اعتماد اور بہترین خدمات کو یقینی بناتا ہے۔

    • اپنےسرمائے کی حفاظت کریں اور اس میں اضافہ کریں۔ ہمارے پاس آپ کے انتخاب کے لئے وسیع پیمانے پر سہولیات دستیاب ہیں۔

    • صادق بینکنگ

      اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا مقصد اپنے صارفین کی خواہش کے عین مطابق روایتی مالیاتی خدمات سے مکمل طور پر ممتاز شرعی مطابقت پذیر سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ صادق ، اسلامک بینکنگ سہولیات کا ایک مکمل اور جامع حل ہے جو اپنے صارفین کو ان کے عقائد اور اقدارپرسمجھوتہ کئے بغیرمالی ضروریات کو پورا کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

    • بینک اشورنس آپ کو کسی پریشانی کے بغیر اپنے قابل اعتماد بینک سے مالی تحفظ حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ تشویشناک طبی حالت یا حادثے کی صورت میں یہ آپ کو اپنا طرز زندگی برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔  یہ آپ کے چاہنے والوں کے اخراجات ادا کرنے کے قابل بنا تا ہے جس کی ادائیگی آپ طویل عرصے میں کر سکتے ہیں ۔

بینکنگ کے طریقے

بینک کے طریقے

ای اسٹیمنٹ آپ کے ای میل ایڈریس پرڈلیور کی جانے والی ایک الیکٹرونک اسٹیٹمنٹ ہوتی ہے ۔ بینک اکاؤنٹ اور کریڈٹ کارڈ ای اسٹیٹمنٹ بالکل آپ کے پرنٹ شدہ اسٹیٹمنٹ جیسے ہوتے ہیں ۔ شاپنگ کارڈ ، امیر یکن ایکسپریس کارڈ اور ویزا گولڈ کارڈ اسٹیٹمنٹ پرنٹ شدہ اسٹیٹمنٹ سے قدرے مختلف اور ایچ ٹی ایم ایل فارمیٹ میں ہوتا ہے۔

فی الحال آپ انٹر بینک فنڈ ٹرانسفر سے صرف1,000,000 روپے روز انہ تک ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔

آن لائن بینکنگ پاکستان میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کسٹمرز کیلئے دستیاب بناکسی جھنجٹ کے سادہ اور محفوظ انٹرنیٹ بینکنگ سروس ہے۔

قرض

ادھار

آپ اپنی مجموعی رقم کے 6 دفعہ تک یا آپ کی اہلیت اور ادائیگی کی گنجائش پر منحصر زیادہ سے زیادہ 20 لاکھ روپے تک کریڈٹ فیسیلٹی حاصل کر سکتے ہیں۔

ایک مرتبہ 1,500 روپے کی پروسیسنگ فیس وصول کی جائے گی اور ہر سال1,750 روپے سالانہ  فیس وصول کی جائے گی۔

یہ ایک سدا بہار سہولت ہے جس کی تجدید بناکسی مدت کی شرط کے ہر سال خود بخود ہو جاتی ہے۔

کریڈٹ کارڈز

کریڈٹ کارڈ

ایزی کریڈٹ چیک بُک کی سہولت کے ساتھ کریڈٹ کارڈ ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کسی کو بھی بذریعہ چیک ادائیگی کر سکتے ہیں۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ ٹائیٹینم کریڈٹ کارڈ پاکستان میں ریوارڈ پروگرام سےمزّین پہلا کیش بیک کریڈٹ کارڈ ہے جوخاص طور سے ماہانہ اخراجات کے بوجھ کوکم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ پاکستان میں کوئی اور کریڈٹ کارڈ آپ کی ٹرانزیکشن پرفوری کیش بیک فراہم نہیں کرتا۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک ٹائیٹینم کریڈٹ کارڈ آپ کے پیسے کی بہترین قدر فراہم کرتا ہے۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کیش بیک کریڈٹ کارڈ پاکستان میں ریوارڈ پروگرام سے مزّین پہلا کیش بیک کریڈٹ کارڈ ہے جوخاص طور سے ماہانہ اخراجات کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ پاکستان میں کوئی اور کریڈٹ کارڈ آپ کی ٹرانزیکشن پرفو ری کیش بیک فراہم نہیں کرتا۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کیش بیک کریڈٹ کارڈ آپ کےپیسے کی بہترین قدر فراہم کرتا ہے۔

صادق بینکنگ

صادق بینکنگ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ صادق و یزا کریڈٹ کارڈ سود سے پاک شریعہ کمپلائنٹ کریڈٹ کارڈ ہے۔ کارڈاجرا ءکے تصور کے تحت کام کرتا ہے جومقررہ فیس کے ڈھانچے پرمبنی ہے۔ صادق و یزا کریڈٹ کارڈ دنیا بھرمیں فوائد فراہم کرتا ہے جن کا مواز نہ روایتی کریڈٹ کارڈ کی سہولیات سے کیا جاسکتا ہے۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی جانب سے پیش کئے جانے والے تمام صادق پروڈکٹس کی منظوری بین الاقوامی ساکھ کے حامل سند یافتہ علماء پر مبنی ، ایک خودمختار کمیٹی ، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک صادق شریعہ ایڈوائزری کمیٹی دیتی ہے۔ شریعہ کمیٹی صادق لائبلیٹی پروڈکٹس کی بھی منظوری دیتی ہے۔ اس کی تصدیق کیلئے ایک شرعی حکم(فتویٰ) در خواست پر فراہم کیا جاسکتا ہے۔ کمیٹی ممبران کی تفصیل درج ذیل ہے:

  • • ڈاکٹر عبد الستار ابوغد اح پا کستان میں میزان بینک اور البرا کہ صادق بینک سمیت، دنیا کے مختلف حصوں میں متعد وصادق اداروں کیلئے شریعہ سپر وائزری بورڈز کے حالیہ ممبر ہیں ۔ انہوں نے جامع الا زہرقاہرہ مصر سے صادق
    لا ء میں پی ایچ ڈی کیا ہے۔ وہ جدہ میں قائم صادق فقہ اکیڈمی کے بھی سرگرم رکن ہیں اور 1982 سے 1990 کے دوران وزارت اوقاف ، کویت میں فتویٰ بورڈ کے ممبر تھے۔
  • • شخ نظام یعقوبی مشرق وسطیٰ اور یورپ سمیت دنیا کے کئی حصوں میں متعددصادق اداروں کیلئے شریعہ سپر وائزری بورڈز کے موجودہ ممبر ہیں ۔ 1976 سے شیخ یعقو بی بحرین میں تفسیر ، حدیث اور فقہ کی تعلیم دیتے ہیں ۔ وہ صادق فنا نس اور دیگر علوم میں عربی اور انگر یز ی میں متعد دآرٹیکلز اور مطبوعات کے مصنف بھی ہیں۔ انہوں نے اپنے آبائی بحرین اور مکہ میں کلاسیکی شر یعہ علوم کی تعلیم حاصل کی ۔وہ مک گل یو نیورسٹی ، مونٹریال کینیڈا سے فنا نس میں گریجویٹ ہیں۔
  • • ڈاکٹر محمد على الغاری نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے اکنامکس میں پی ایچ ڈی کیا ہے اور کنگ عبد العزیز یونیورسٹی سعودی عرب میں اسلامک اکنامکس کے پروفیسر اور سینٹر فار ریسر چ ان اسلامک اکنامکس کے ڈائریکٹر ہیں ۔ ڈاکٹر الغاری اسلامی فقہ اکیڈمی (OIC) ، جدہ کے ایک ماہر بھی ہیں اور اسلامک فنانس پرکئی آرٹیکلز اور کتابیں شائع کر چکے ہیں ۔ وہ عالمی سطح پر کئی مقامی اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے مشیر ہیں۔
  • • اسٹینڈرڈ چارٹرڈ صادق پروڈکٹس کے آپریشنز کے نگران محترم و معروف شر یعہ ایڈوائزر مفتی محمد عبد المبین ہیں جو باقاعدگی سے صادق پروڈکٹس کا جائزہ لیتے اور تخمینہ لگاتے ہیں مفتی محمد عبد المبین نے اپنا تخصص فی الافتاء جامعہ دارالعلوم ،کراچی سے اور شہادت العالمیہ ،جمیعت العلوم اسلامیہ ،علامہ بنوری ٹاؤن ،کراچی سے کیا ہے۔ مفتی عبد المبین نے کمرشل لا ء، یو نیورسٹی آف ملبورن، آسٹریلیا سے کیا ہے اور شریعہ میں ایل ایل بی (آنرز) اور لا ء انٹرنیشنل اسلامک ، یونیورسٹی ، اسلام آباد سے کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان اور آسٹریلیا کے مختلف اداروں میں شریعہ کے مختلف مضامین مثلاً اصول الفقہ، فقہ اور قانون کے نظام کا تقابلی مطالعہ پڑھایا ہے۔ مفتی محمدعبد المبین اسلامک فنانس اور انشورنس کے شعبوں میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

اپنا صادق و یز اپلا ٹینم کریڈٹ کارڈ موصول ہونے پر ہماری کسٹمر سروس 723-722-111 پر صرف اپنے رجسٹر شدہ نمبر ( آفس/موبائل/رہائش) سے کال کریں اور اسے ایکٹیویٹ کروائیں۔

سرما یہ

سرما یہ

جی ہاں ۔ اگر فنڈ سرمائے کی ضمانت نہیں دیتا تو سر مایہ کار کو اس کی سرمایہ کاری پر منافع یا نقصان ہوسکتا ہے۔

جی نہیں

3 سے 5 سال۔ قلیل المدت سر مایہ کاری پرعموماً غیر یقینی منافع ہوتا ہے۔

اوپر کی طرف واپس

دستبرداری

یہ بتانا ہے کہ ہائپر لنک پر کلک کرکے ، آپ www.sc.com/pk چھوڑ کر  دوسرے فریقوں کے ذریعہ چلنے والی ویب سائٹ میں داخل ہوں گے۔

اس طرح کے رابطے صرف ہماری ویب سائٹ پر کلائنٹ کی سہولت کے لئے فراہم کیے جاتے ہیں اور معیاری چارٹرڈ بینک اس طرح کی ویب سائٹ پر قابو نہیں رکھتا یا اس کی توثیق نہیں کرتا ہے ، اور ان کے مندرجات کے لئے ذمہ دار نہیں ہے۔

اس طرح کی ویب سائٹ کا استعمال استعمال کی شرائط اور دیگر شرائط و رہنما خطوط ، اگر کوئی ہو تو ، ہر اس ویب سائٹ میں موجود ہے۔ اگر اس میں شامل کسی بھی شرائط کو استعمال کی شرائط یا اس طرح کی کسی بھی ویب سائٹ میں موجود دیگر شرائط اور رہنما خطوط سے متصادم ہے ، تو اس طرح کی ویب سائٹ کے لئے استعمال کی شرائط اور دیگر شرائط اور رہنما اصول غالب ہوں گے۔

www.sc.com/pk دیکھنے کے لئے آپ کا شکریہ

آگے بڑھو