Gray

پرائیویسی پالیسی

ہم آپ کی رازداری کا احترام کرتے ہیں اور آپ کی ذاتی معلومات اور دیگر ڈیٹا کو خفیہ اور محفوظ رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Click here for English Version

آپ کے ذاتی ڈیٹا کا تحفظ

آپ کا ذاتی ڈیٹا ہمارے لیےبہت اہمیت رکھتا ہے لہٰذاہم یہ بات یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہم اِسے کس طرح استعمال کرتے ہیں اور کس طرح اِس کی حفاظت کرتےہیں، آپ اُس سے باخبر ہیں۔ذاتی ڈیٹا ایسی معلومات ہوتیں ہیں جو آپ کی شناخت کےلیےاستعمال کیں جاتیں ہیں یا پھرایک فرد کے طور پر آپ کے بارے میں ہوتیں ہیں۔اس  رازداری نوٹس میں، ہم واضح کریں گے کہ ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا کس طرح اکھٹا کرتے ہیں ،تقسیم کرتے ہیں اور استعمال کرتے ہیں۔ ہم آپ کو، آپ کے حقوق کے بارے میں بھی، بتائیں گے کہ آپ اُنہیں کس طرح استعمال کرسکتے ہیں۔ہم وقتاً فوقتاً،آپ کو، جہاں کہیں بھی متعلق ہو،مخصوص ذرائع، مصنوعات، خدمات، کاروبار اوردیگرسرگرمیوں کے بارے میں بھی،علیحٰدہ نوٹس کی صورت میں اورجس میں  رازداری کے بارے میں اضافی معلومات فراہم کیں گئیں ہوں، آپ کو مطلع کر سکتے ہیں۔ اس رازداری نوٹس میں ،”ہم“، ”ہمیں“یا ”ہمارا“سے مراد  اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کی شاخ، ذیلی یا قانونی ادارہ ہے جو اسٹینڈرڈ چارٹرڈ برانڈ کے تحت کام کرتا ہے اورجس کے ساتھ آپ بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر تعامل کرتے ہیں اورجو آپ کا ذاتی ڈیٹا پروسیس کرتا اور فیصلہ کرتا ہے کہ اُسے کس طرح اکھٹا اور استعمال کیا جائے۔  اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ سے مراد انفرادی یا اجتماعی طور پر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پی ایل سی، اس کے ذیلی ادارے اور ملحقہ اداروں میں سے ہر شاخ یا نمائندہ دفتر شامل ہے۔  اس رازداری نوٹس  کو فراہم کرنے والے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے متعلقہ رکن/ارکان کے بارے میں تفصیلات جاننے کے لیے’ رابطہ کیسے کریں‘ سیکشن ملاحظہ کیجیے۔ ہماری کچھ ملحقہ ویب سائٹس بطوربرانڈ اپنی الگ شناخت  رکھتیں ہیں اور اُن کے اپنے الگ رازداری نوٹس ہیں جواُن کی جانب سے فراہم کردہ مخصوص مصنوعات اور خدمات سے تعلق رکھنے والی معلومات فراہم کرتے ہیں۔جیسا کہ اُن ملحقہ اداروں کی جانب سے ہدایت کی گئی ہو،آپ کورازداری کے اُن متعلقہ  نوٹسز کامطالعہ کرنا چاہیےتاکہ یہ جان سکیں کہ یہ ملحقہ ادارے آپ کے ذاتی ڈیٹا کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔یہ رازداری نوٹس کسی تیسرےفریق کی ایسی ویب سائٹس پر لاگو نہیں ہوتا ہے جہاں ہمارے آن لائن اشتہارات دکھائے جاتے ہیں یا تیسرےفریق کی منسلکہ ویب سائٹس پر جسے ہم چلاتے یا کنٹرول نہیں کرتے ہیں۔ ان ویب سائٹس کے اپنے رازداری نوٹس ہوسکتے ہیں،جن کا آپ مطالعہ کر سکتے ہیں تاکہ سمجھ سکیں کہ وہ آپ کا ذاتی ڈیٹا کس طرح اکھٹا کرتے ہیں اور پروسیس کرتے ہیں اور آپ کے حقوق کیاہیں۔ ہم وقتا فوقتا اس رازداری نوٹس میں تبدیلیاں لاتے رہیں گے۔ آپ اس موجودہ رازداری نوٹس کے ورژن کی تاریخ، اس نوٹس کےآخر میں تلاش کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کےذہن میں  اپنے ذاتی ڈیٹا کے بارے میں کسی قسم کے سوالات یا اندیشےہیں تو، براہ کرم رابطہ کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ (آپ نیچے ’رابطہ کیسے کریں‘ کے ذیل ہمارے بارے میں تفصیلات تلاش کرسکتے ہیں)۔

ہم آپ کے بارے میں درج ذیل قسم کا ذاتی ڈیٹا اکھٹا کر سکتے ہیں۔ اس رازداری کے نوٹس میں ،لفظ”آپ“، آپ کی جانب ایک فرد کے طور پر اشارہ کرتاہے  بشرطیکہ یہ آپ سے تعلق رکھتا ہو:

  • آپ ایک ذاتی بینکاری کلائنٹ ہیں؛
  • ایک نمائندہ، یا ایک فرد جو بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر تعلق رکھتا ہو، یا وابستہ ہو؛ (۱) ایک کمپنی، کاروبار یا ادارہ جو ہمارا ذاتی بینکاری کلائنٹ ہے؛ یا(۲) ایک شخص یا ایک کمپنی، کاروبار یا ادارہ جس کا ہمارے ذاتی بینکاری کلائنٹ کے ساتھ تعلق ہے؛ یا
  • ایک نمائندہ، یا ایک فرد جو بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر تعلق رکھتا ہو، یا وابستہ ہو؛ (۱) ایک کمپنی، کاروبار یا ادارہ جو ہمارا کاروباریبینکاری کلائنٹ ہے؛ یا (۲) ایک شخص یا ایک کمپنی، کاروبار یا ادارہ جس کا ہمارے کاروباری یاکارپوریٹ بینکاری کلائنٹ کے ساتھ تعلق ہے۔

ذاتی ڈیٹا جو ہم کاروباری اور کارپوریٹ کلائنٹ کے تعلقات کے حوالے سے اکھٹا کرتے ہیں وہ بنیادی طور پر ڈائریکٹرز اور افسران، دیگر ملازمین،بلاواسطہ اور بالواسطہ فائدہ اٹھانےوالی شخصیات اور مجاز افراد کے بارے میں معلومات تک محدود ہوتاہے اورجس کی ہمیں اپنی مستعدی کےساتھ  ذمہ داریوں کوپورا کرنے، دستخط کنندہ کے بارے میں تفصیلات اور افراد کےساتھ رابطےکی معلومات کو مکمل کرنے کے قابل بنانے کے لیے درکارہوتیں ہیں ہےاوریہ معلومات ایسے افراد کے بارے میں ہوتیں ہیں جن کے ساتھ تعامل کرتے ہیں تاکہ کلائنٹس کو مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔

اگر آپ ہمیں کسی اور شخص کا ذاتی ڈیٹا فراہم کرتے ہیں تو ، آپ کے پاس ایسا کرنے کے لیےاس شخص کی جانب سےاجازت موجود ہوناچاہئے اور اس پر واضح ہونا چاہئے کہ ہم اس ڈیٹا کو کس طرح استعمال کریں گے۔

جہاں کہیں متعلقہ ہو اور قانون میں اجازت  بھی دی گئی ہو،ہم آپ کے بارے میں مندرجہ ذیل قسم کا ذاتی ڈیٹا اکھٹا کرسکتے ہیں:

  • شناختی ڈیٹا – ایسی معلومات جو آپ کو شناخت کرتی ہے (منفرد یا نیم منفرد انداز میں)، مثال کے طور پر، آپ کا نام، آپ کی تاریخ پیدائش، آپ کی صنف، بطور صارف آپ کی لاگ اِن کی معلومات، آپ کی تصاویر، سی سی ٹی وی اور ویڈیو میں آپ کی ریکارڈنگز اور دیگر شناختی علامتیں، بشمول سرکاری اہلکار/سرکاری شناختی نشانات مثلاًقومی شناختی نمبر، پاسپورٹ نمبر اور ٹیکس نمبر۔
  • رابطے کا ڈیٹا – ایسی معلومات جو آپ کو مخاطب کرنےیا آپ کو پیغام بھیجنےیا اطلاع پہنچانے کی اجازت دیتیںہیں۔ مثال کے طور پر ، آپ کا برقی ڈاک کا پتا(email) ، آپ کا فون یا موبائل نمبر اور آپ کا رہائشی یا کاروباری پتا۔
  • پیشہ ورانہ ڈیٹا – آپ کے تعلیمی یا پیشہ ورانہ پس منظر کے بارے میں معلومات
  • مالی اور تجارتی ڈیٹا – آپ کے اکاؤنٹ اور لین دین کی معلومات یا  ایسی معلومات جو آپ کی مالی کیفیت اور پس منظر، حیثیت اور تاریخ(history)بیان کرتیںہیں اور جو متعلقہ مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کے لیے ضروری ہوں مثلاً حیثیت اور تاریخ(history) متعلقہ مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے لیےمتعلقہ اورضروری ہوں۔ مثال کے طور پر، آپ کے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات، آپ کے فنڈز کا ذریعہ، آپ کی مالی اور کریڈٹ ریٹنگ کی تاریخ(history)۔
  • جغرافیائی محل وقوع کا ڈیٹا – ایسی معلومات جو ڈیوائس کا محل وقوع فراہم کرتیں ہیں یا اُس پر مشتمل ہوتی ہیں،مثلاً ، آپ کا انٹرنیٹ پروٹوکول (آئی پی) پتا یا کوکیز (cookies)کی صورت میں آپ کاشناخت کنندہ ۔
  • رویوں کا ڈیٹا – ایسی تجزیاتی معلومات جو ہماری مصنوعات اور خدمات کے استعمال سے متعلق آپ کے رویوں کی خصوصیات کو واضح کرتیں ہیں۔ مثال کے طور پر، لین دین پرمبنی عمومی سرگرمیاں، ہماری ویب سائٹس پر براؤزنگ کا رویہ اور صارف کے طور پر آپ ہماری مصنوعات اور خدمات کے بارے میں کس طرح تعامل کرتے ہیں، یا وہ جنہیں تیسرے فریق اداروں نے فراہم کیا ہو،مثلاًتشہیر میں ہمارے شراکت دار اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم فراہم کرنے والوں کی جانب سے فراہم کردہ مصنوعات و خدمات۔
  • ذاتی تعلقات کا ڈیٹا – ایسی معلومات جوافراد یا اداروں کے ساتھ وابستگی یا قریبی رابطوں کےحوالے سے آپ کو شناخت کرسکتیں ہیں، مثال کے طور پر،آپ کی شریک حیات یا آجر کے ساتھ تعلقات۔
  • مواصلاتی ڈیٹا – ایسی معلومات جوآپ سے تعلق رکھتیں ہوں اورآپ کی آواز ، پیغام رسانی ،برقی ڈاک(email)، لائیو چیٹس(live chats) اور آپ کے ساتھ ہمارے دیگر مواصلات میں موجود ہوں۔ مثال کے طور پر،ملازمت کے لیے درخواستیں۔

کبھی کبھی ہمیں آپ کے بارے میں زیادہ حساس ذاتی ڈیٹا اکھٹا کرنے کی ضرورت ہوسکتی ہے  لیکن ہم ایسا صرف اس صورت میں کرتے ہیں جب ضروری ہو اور ہمیں آپ کی رضامندی  حاصل ہو، یا جہاں قانون کے ذریعہ اجازت دی گئی ہو۔ اس حساس ذاتی ڈیٹا  میں (جسے بعض اوقات خصوصی زمرے کا ذاتی ڈیٹا بھی کہا جاتا ہے) درج ذیل چیزیں شامل ہوسکتی ہیں:

  • نسلی یا قومی نسب کاڈیٹا – معلومات جو آپ کے نسلی یا قومی نسب کو ظاہر کرتےہیں۔
  • بائیومیٹرک ڈیٹا – ایسی معلومات جو آپ کو طبعی اعتبارسے شناخت کرتیں ہیں، مثال کے طور پر، چہرے کی پہچان کرنے والی معلومات، آپ کی انگلیوں کے نشانات یا آواز کی پہچاننے کرانے والی معلومات۔
  • صحت کا ڈیٹا – ایسی معلومات جوآپ کی تندرستی کی کیفیت سے تعلق رکھتیں ہیں، مثال کے طور پر،دسترس میں معذوری سے متعلق معلومات
  • مجرمانہ سزاؤں، کارروائیوں یا الزامات کاڈیٹا – ایسی معلومات جنہیں ہم مجرمانہ سزاؤں کے بارے میں یا مالی جرائم کی روک تھام کے لیے اپنی ذمہ داریوں کے سلسلے میں حاصل کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، کسی بھی  نوعیت کی مجرمانہ سزائیں یا متعلقہ معلومات کے بارے میں تفصیلات۔ اس میں جرائم یا مبینہ جرائم یا سزاؤں کی تفصیلات شامل ہیں۔

ہم عام طور پر آپ کا ذاتی ڈیٹا براہ راست آپ سے حاصل کرتے ہیں، لیکن دیگر ذرائع سے بھی حاصل کرسکتے ہیں، جس کا انحصار متعلقہ مصنوعات اور خدمات پر ہے جو ہم آپ کوفراہم کر رہے ہیں، اور جن میں درج ذیل شامل ہیں:

  • جن لوگوں کو آپ جانتے ہیں – مثلاً:
    • نابالغ افراد کے والدین یا سرپرست۔ اگر آپ نابالغ ہیں (عام طور پر اس کا مطلب ہے کہ آپ 18 سال سے کم عمر کے ہیں، لیکن اس بات کا انحصار اس پرہے کہ آپ کہاں رہتے ہیں)۔ ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو اکھٹا کرنے، استعمال کرنے یا تقسیم کرنے سے پہلے آپ کے والدین یا سرپرست کی رضامندی حاصل کریں گے۔
    • آپ کے مشترکہ کھاتے دار
    • آپ کو یہاں بھیجنے والےافراد؛ اور
    • دوسرے لوگ جنہیں آپ اپنی طرف سے عمل کرنے کے لیے مقرر کرتے ہیں۔
  • کاروبار ی اور دیگر ادارے –جیساکہ:
    • آپ کا آجر اور / یا کمپنی ، کاروباریادارہ یا کوئی اورادارہ جس کی آپ نمائندگی کرتے ہیں یا آپ سے تعلق رکھتے ہیں۔
    • دیگر مالی اور مالی خدمات فراہم کرنے والے
    • اسٹریٹجک ریفرل پارٹنرز ، بشمول کاروباری اتحاد ، کو -برانڈنگ (co-branding)پارٹنرز یا دیگر کمپنیاں یا ادارےجن کے ساتھ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ متعلقہ تیسرے فریق کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے لیےاپنے معاہدے کے تحت معاملات یا دیگر مشترکہ منصوبوں کی بنیاد پر تعاون کرتا ہے۔
    • سروس پارٹنرز، مثلاًتشہیری اور مارکیٹ ریسرچ کمپنیاں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم فراہم کنندگان
    • کریڈٹ ریفرنس اور دھوکا دہی کی روک تھام کرنے والے ادارے
    • انضباطی اور دیگر ادارے جنہیں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ پر اختیار حاصل ہو، مثلاً ٹیکس حکام، قانون نافذ کرنے والے ادارے یا مالی پابندیاں عائد کرنے والے حکام
  • ہمارے ادارتی اور کاروباری کلائنٹس –آپ جس کمپنی، کاروبار یا ادارے کے ساتھ تعامل کرتے ہیں اورہمارے معاہدے کے ذریعے ہماری خدمات سے فائدہ حاصل کرتے ہیں،مثلاً، ہمارے تجارتی کلائنٹس کے ساتھ ادائیگی کے تنازعات کو حل کرنا
  • عوامی سطح پر دستیاب وسائل – مثلاًآن لائن رجسٹر زیا ڈائریکٹریاں یا آن لائن مطبوعات، سوشل میڈیا کی پوسٹیں اور دیگر معلومات جو عوامی سطح پر دستیاب ہوں۔
  • کوکیز(Cookies)جب آپ ہماری ویب سائٹس براؤز کرتے، آن لائن بینکاری کرتے ہیں یا موبائل ایپلی کیشنز استعمال کرتے ہیں تو ایسی صورت میں ہم کوکیز استعمال کر سکتے ہیں تاکہ، خودکار طریقےسے،آپ کی ڈیوائس پردستیاب معلومات حاصل کرسکیں۔ہم ایسی معلومات کو، جہاں کہیں متعلقہ ہوں، اندرونی تجزئیےاور مسائل کے ازالے(troubleshooting)، آپ کوشناخت کرنے اور آپ کی ترجیحات کو یاد رکھنےکے لیے استعمال کر سکتے ہیں تاکہ اپنےمواد کے معیار کو بہتراورانفرادی بنانے اور آپ کے اکاؤنٹ کے تحفظ کی حیثیت کا تعین کرسکیں۔ اس بارے میں مزید معلومات کی غرض سے کہ ہم کوکیز کا استعمال کیسے کرتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر جاتے وقت آپ انہیں کس طرح کنٹرول کرسکتے ہیں، براہ مہربانی ہماری کوکی پالیسی ملاحظہ کیجیے۔

ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا اس لیے اکھٹا کرتے ہیں کہ ہم آپ کواپنی مصنوعات اور خدمات فراہم کرسکیں، اپنے کلائنٹس کے ساتھ تعلقات کانظم ونسق کرسکیں اور اپنا کاروبار چلا سکیں۔ یہ اس وقت ضروری ہے جب آپ ہمارے ساتھ اپنا بینک اکاؤنٹ رکھتے ہیں اور جب آپ دوسرے افراد ، کمپنیوں ، کاروباری اداروں یا دیگراداروں کی نمائندگی کرتے ہیں ، یا اُن سے وابستہ ہیں جو ہمارے ساتھ بینکاری کے معاملات کرتے ہیں ، مثلاً آپ ضامن (guarantor)، ملازم ، حصص یافتہ ، ڈائریکٹر ، افسر یا مجاز شخص کے طور پر عمل کرتے ہیں۔

اگر آپ کے پاس اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے ایک سے زیادہ اکاؤنٹس ہیں یا اُن سے وابستہ ہیں تو، ہم آپ کے تمام اکاؤنٹس اور ذاتی ڈیٹا کو مربوط کرسکتے ہیں تاکہ کلائنٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کا مجموعی خاکہتیار کرسکیں۔

ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو جس مقصد کےلیے استعمال کرتے ہیں اسے اکثر پروسیسنگ کے لیے ہمارا مقصد بھی قراردیا جاتا ہے اوراس کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے۔ ہم عام طور پر آپ کے ذاتی ڈیٹا کو ،جہاں کہیںقانونی طور پر ضروری ہو،آپ کی رضامندی سے پروسیس کرتے ہیں یابصورت دیگر ،جہاں مروجہ قانون کے ذریعہ اجازت دی گئی ہو یا ضرورت ہو۔

ہم آپ کو اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کرنے یا فراہم کرنے کے قابل نہیں ہوسکتے ہیں اگر آپ ہمیں ضروری ذاتی ڈیٹا فراہم نہیں کریں گے یا نہیں چاہتے ہیں کہ ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو پروسیس کریں جسے ہم ضروری سمجھتے ہیں اور / یا ہماری قانونی اور انضباطی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔

پروسیسنگ کے مقاصد

ہم درج ذیل مقاصد کے لیے آپ کا ذاتی ڈیٹا پروسیس کرتے ہیں، جیسا کہ متعلقہ مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے لیے ضروری ہو،لیکن اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کا اپنا بینک اکاؤنٹ ہمارے پاس ہے یا آپ دیگر افراد، کمپنیوں، کاروباری اداروں یا ایسےدیگراداروں کی نمائندگی کرتے ہیں، یا ان سے وابستہ ہیں جو ہمارے ساتھ بینکاری کرتے ہیں۔

اپنے کلائنٹس کےلیے مصنوعات اور خدمات کا جائزہ لینا اور فراہم کرنا

اس میں درج ذیل شامل ہیں:

  • کلائنٹس کے لیے مصنوعات اور خدمات کی درخواستوں کی اہلیت، حق دار ہونے اور / یا موزونیت کا اندازہ لگانا؛ اگر اہلیت کے لیے ہمارےمعیار کو پورا نہیں کیا جاتا ہے تو ہم درخواست کا ریکارڈ برقرار رکھ سکتے ہیں۔
  • انفرادی ضامن (guarantor)کےطور پرآپ کی موزونیت کا اندازہ لگانا
  • لاگوقانون کے مطابق متعلقہ جانچ پڑتال اور اپنے کسٹمر کو جاننے (کے وائی سی) کے لیےمطلوبہ دانشمندی سےکام لینا
  • لاگوقانون اور ضوابط کے مطابق کریڈٹ چیک کرنا اور مالی تشخیص کرنا
  • کلائنٹس کے لیے کریڈٹ کی حد مقرر کرنا
  • تخمینہ حاصل کرنا، ایپلی کیشنز میں مدد کرنا اور کو-برانڈنگ (co-branding)کے لیےکلائنٹس کی جانب سے اسٹریٹجک ریفرل پارٹنرز کے ساتھ معاملت کرنا اور تیسرے فریق کی مصنوعات اور خدمات،مثلاًبیمہ اور ویلتھ مینجمنٹ پروڈکٹس کے لیے دیگر کلائنٹس کے ساتھ معاملت کرنا۔
  • اکاؤنٹس کھولنا۔

بینکاری کے تعلقات کا بندوبست اور کلائنٹ کےاکاؤنٹس کا نظم و نسق کرنا

اس میں درج ذیل شامل ہیں:

  • اپنے ساتھ، اورجہاں کہیں بھی لاگو ہو، اسٹینڈرڈ چارٹرڈگروپ کے کسی بھی رکن کےلیے، کلائنٹ کے ساتھ تعلقات بنانا، انہیں برقرار اور ان کا نظم و نسق کرنا۔
  • کلائنٹس کو اپنی مصنوعات اور خدمات تک مناسب رسائی فراہم کرنا، مثلاًہمارے آن لائن اور موبائل بینکاری پلیٹ فارمز
  • اپنی یا اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کےکسی بھی رکن کی جانب سے پیش کیں گئیں مصنوعات اور خدمات کوچلانا ،فراہم کرنا،جائزہ لینا اورجانچنا تاکہ مصنوعات اور خدمات کے لیے کلائنٹس کے ساتھ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کی جاسکیں۔
  • لین دین کو مؤثر بنانا اور تصدیق کرنا اور ہدایات یا درخواستوں پر عمل کرنا ، مثلًاکاؤنٹس کے درمیان رقم کی منتقلی اور کلائنٹس کی جانب سے تیسرے فریق کو ادائیگی کرنا۔
  • مجاز افراد اور دستخطوں کی تازہ ترین فہرستیں اورریکارڈ رکھنا
  • آپ کواداکیے جانے والےیا آپ کی طرف سے واجب الادا قرض کی رقم کی تفصیلات کے گوشواروں کو برقرار رکھنا
  • نظم و نسق کرنا، مثلاًکلائنٹس کے لیے کریڈٹ کی سہولیات یا قرضوں کا بندوبست کرنا
  • رابطے کی معلومات کو برقرار رکھنا
  • سوالات کا جواب دینا یا کسی بھی شکایت کا بندوبست کرنا ، بشمول سوشل میڈیا پرگفتگو اور پوسٹوں کی نگرانی تاکہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے بارے میں گفتگو ، آراء،جذبات اور شکایات کی نشاندہی کی جاسکے۔
  • اپنی مصنوعات اور خدمات کی شرائط و ضوابط میں تبدیلیوں کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کرنا
  • ثبوت فراہم کرنے کی غرض سے اپنے مواصلات کر ریکارڈ کرنا جس میں آن لائن پیغامات، برقی ڈاک اور ٹیلی فون کا ریکارڈ شامل ہے۔
  • اپنی فراہم کردہ مصنوعات اور خدمات سے تعلق رکھنے والے کلائنٹس سے رابطہ کرنا
  • کلائنٹس کے لیےکھلی بینکاری میں سہولت فراہم کرنا، جن میں اکاؤنٹ انفارمیشن سروس پرووائیڈرز (اے آئی ایس پیز)شامل ہیں۔

اپنا کاروبار چلانا

اس میں شامل ہیں:

  • کلائنٹس کے لیے توثیق اور رسائی کے کنٹرول کا انتظام کرنا، مثلاًآن لائن اور موبائل بینکاری
  • اپنے کاروباریسرگرمیوں کا آڈٹ
  • کلائنٹس سے تعلق رکھنے والا اپنا کریڈٹ اسکورنگ ماڈل تیار کرنا اور اسے برقرار رکھنا
  • متعلقہ کریڈٹ مینجمنٹ سرگرمیاں انجام دینا ، جس میں موجودہ اور مستقبل کے حوالہ سے کلائنٹ کی کریڈٹ کی تاریخ (credit history) کو برقرار رکھنا ، کریڈٹ بیوروز (credit bureaus) اور کریڈٹ ریفرنس ایجنسیوں کو اپ ڈیٹ کرنا اور کریڈٹ کے لیے جاری قابلیت اور کریڈٹ چیک کو یقینی بنانا شامل ہے۔
  • غلط ادائیگیوں کے نتیجے میں کلائنٹ کےاکاؤنٹس میں جمع ہونے والے فنڈز کی بازیابی میں دوسرے بینکوں اور تیسرے فریقین کی مدد کرنا
  • کاروباری سرگرمیوں کانظم ونسق کرنا ، مثلاًاپنی فراہم کردہ مصنوعات اور خدمات سے متعلق انتظامی اُمور کی انجام دہی ، اپنے مالی پورٹ فولیو کی نگرانی اور رپورٹنگ ، خطرات کےنظم ونسق(risk management) کی سرگرمیاں، آڈٹ اور اپنے مواصلات اور پروسیسنگ کےسسٹم ، سسٹم کی بہتری اور جانچ ، کاروباری منصوبہ بندی اور فیصلہ سازی کے آپریشن اور حفاظت کو یقینی بنانا۔

اپنےکلائنٹس کے لیے مصنوعات اور خدمات کو بہتر بنانا

اس میں شامل ہیں:

  • اپنےنظاموں، مصنوعات اور خدمات کی تیاری، جانچ اور تجزیہ کرنا
  • تربیت اور معیار کو بہتر بنانے کے مقصد کے لیے،آپ کے ساتھ اپنے مواصلات،مثلاً فون کالز، کی نگرانی اور ریکارڈنگ۔
  • مارکیٹ ریسرچ اور گاہکوں کے اطمینان کا سروے کرنا
  • آپ کے استعمال کے لیےاپنی مصنوعات اور خدمات،مثلاًکریڈٹ کارڈ تیارکرنا
  • آبادیاتی اینالیٹکس اور اپنی مصنوعات اور خدمات کے استعمال سے تعلق رکھنے والے رویوں کا ڈیٹا اور اپنی ایپلی کیشنز کے استعمال سے تعلق رکھنے والےڈیٹا کو اکھٹا کرنا تاکہ آپ کو زیادہ موزوں مصنوعات اور خدمات فراہم کی جاسکیں۔

براہ راست مارکیٹنگ کے بارے میں مزید معلومات کی غرض سے، براہ کرم اس رازداری کے نوٹس کے سیکشن ’ہم براہ راست مارکیٹنگ کب کرتے ہیں؟‘ ملاحظہ کریں۔

اپنےلوگوں کو اورآپ کومحفوظ رکھنا

اس میں شامل ہیں:

  • عمارت تک رسائی کے لیے شناخت کی تصدیق کے نظام کی جانچ پڑتال کرنا
  • دھوکا دہی اور / یا چوری جیسے دیگر جرائم کی روک تھام اور پتا لگانے کی غرض سے اپنی شاخوں ، احاطے اور اے ٹی ایم مشینوں پر سی سی ٹی وی کی نگرانی کی ریکارڈنگ کواستعمال کرنا
  • اپنی جائیدادوں اور احاطے میں رُونما ہونے والے واقعات یا ہنگامی حالات کی تحقیقات اور رپورٹنگ کرنا
  • آپ کے ڈیٹا کو محفوظ اور خفیہ رکھنے کی غرض سےاپنے نظاموں اور نیٹ ورکس کی حفاظت کے لیے
  • صحت اور تحفظ کی تعمیل کے دیگر مقاصد کے لیے
  • سوشل میڈیا پر ہونے والی گفتگو اور پوسٹس کی نگرانی کرنا تاکہ کلائنٹس کو عوامی طور پر ایسا ڈیٹا تقسیم کرنے سے روکا جاسکے جسے دھوکا دہی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہو۔

مالی جرائم کا پتا لگانا، تحقیقات کرنا اور ان کی روک تھام کرنا

اس میں شامل ہیں:

  • اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کی پالیسیوں پر عمل کرنا ، جس میں افراد کی شناخت کرنا اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے اندر ڈیٹا اور معلومات کے تبادلے کے لیے تحقیقاتی طریقہ کار ، اقدامات یا انتظامات انجام دینا شامل ہیں۔
  • دَھن صفائی (money laundering)، دہشت گردی کی مالی اعانت یا دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام یا نشاندہی کے لیےپورے گروپ میں دستیاب پروگراموں کے مطابق ڈیٹا اور معلومات کا کوئی دوسرا استعمال
  • لاگوقانون کے مطابق حکومت اور دیگر سرکاری مرکزی ڈیٹا بیس کے ذریعے شناخت کی تصدیق کی حفاظتی جانچ پڑتال کرنا
  • حقیقی یا مبینہ دھوکا دہی، مالی جرائم یا دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کے سلسلے میں صوتی اور برقی مواصلات اور اسکریننگ ایپلی کیشنز اور لین دین کی نگرانی اور ریکارڈنگ کرنا، مثلاً غیر معمولی لین دین کے رویے کا پتا لگانے کے لیے
  • لاگو قانون میں دی گئی اجازت کی حد تک، اپنی قانونی اور انضباطی ذمہ داریوں اور داخلی پالیسیوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیےاپنے ساتھ ہونے والے صوتی اور برقی مواصلات کی ریکارڈنگ اور نگرانی
  • آپ اوراپنےکلائنٹس اور مالیاتی مارکیٹ کی سالمیت اور تحفظ کے علاوہ،دَھن صفائی(money laundering)، دہشت گردی، دھوکا دہی اور دیگر مالی جرائم کی روک تھام کی غرض سے، سرکاری اور غیر سرکاری تیسرے فریقین کے دھوکا دہی اور دیگر مالی جرائم کی روک تھام کرنے والے ڈیٹا بیس کی مدد سےجانچ پڑتال کرنا۔ کسی بھی دھوکا دہی یا دھن صفائی کے خطرے کا ریکارڈ ،دھوکا دہی کی روک تھام کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعہ برقرار رکھا جائے گا اور اس کے نتیجے میں دوسرے افراد اور ادارےآپ کو خدمات یا ملازمت فراہم کرنے سے انکار کرسکتے ہیں۔

لاگو قوانین، ضوابط اور دیگر تقاضوں کی تعمیل

اس میں شامل ہیں:

  • اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کی پالیسیوں پرعمل کرنا ، بشمول افراد کو شناخت کرنا اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے اندر ڈیٹا اور معلومات کے تبادلے کے لیے تحقیقاتی طریقہ کار ، اقدامات یا انتظامات انجام دینا۔
  • جہاں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کام کرتا ہےوہاں،متعلقہ مقامی قانون اور غیر ملکی قانون،ضوابط، اُصولوں،ہدایات، فیصلوں یا عدالتی احکامات، درخواستوں، راہنما خطوط، حکومتی پابندیوں، امتناعات، رپورٹنگ کی ضروریات، پابندیوں، کسی بھی اتھارٹی (بشمول ملکی یا غیر ملکی ٹیکس حکام)، عدالت یا ٹریبونل، نافذ کرنے والی ایجنسی یا مبادلاتی ادارےکے ساتھ کسی بھی متعلقہ دائرہ کار میں معاہدوں کی تعمیل کرنا ۔مثال کے طور پر، ہم لاگو قانون یا ضوابط کے تحت آپ کے ذاتی بینک اکاؤنٹ سے تعلق رکھنے والاذاتی ڈیٹا مقامی ٹیکس حکام کے ساتھ اشتراک کرسکتے ہیں۔لاگو قانون اورضوابط کے تحت،مقامی ٹیکس حکام، غیرملکی ٹیکس حکام کی جانب سےہمیں ایسی معلومات فرہم کرسکتےہیں،یا ہم سے فراہم کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں)مثلاً ٹیکس کا قانون اور ضوابط جن کا تعلق مالی اکاؤنٹ کی معلومات کا خودکار طریقے سے تعلق رکھتے ہوں۔( ہمیں لاگو قانون یا ضوابط (مثال کے طور پر، ٹیکس قانون اور مالیاتی اکاؤنٹ کی معلومات کے خودکار تبادلے سے متعلق قواعد و ضوابط) کے مطابق دیگر سمندر پار ٹیکس حکام کے ساتھ ایسی معلومات کا اشتراک کرنے کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ہمیں لاگوقانون یا ضوابط کی تعمیل کے لیے آپ سے مزید معلومات جمع کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔
  • اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ جہاںکام کرتا ہےوہاں،قانونی، انضباطی، سرکاری، ٹیکس، قانون نافذ کرنے والے اداروں یا دیگر حکام، یاخود انضباطی یا صنعتی اداروں یا مالی خدمات فراہم کرنے والوں کی تنظیموں کی جانب سے وقتا فوقتا جاری کردہ کسی بھی رضاکارانہ راہنما خطوط یا سفارشات پر عمل کرنا ۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے قانونی حقوق اور قانونی چارہ جوئی

اس میں شامل ہیں:

  • اپنے حقوق کی نشاندہی کرنا اور انہیں استعمال کرنا اور اپنے حقوق اور مفادات کو پہنچنے والے نقصان سے بچانا
  • کسی بھی ممکنہ قانونی چارہ جوئی یا تحقیقات کی صورت میں، ثبوت کے طور پر ،ضروری ریکارڈ کو برقرار رکھنا
  • قرضوں اور بقایا جات کی وصولی
  • اپنےحقوق یا اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے کسی دوسرے رکن کے حقوق کے نفاذ کے لیے قانونی چارہ جوئی کرنا
  • پیشہ ورانہ رائےحاصل کرنا
  • بیمہ کا دعویٰ (claim)کرنا یااُس کے بارے میں تحقیقات کرنا
  • بیمے سے تعلق رکھنے والے کسی بھی معاملے، یا کارروائی کا جواب دینا
  • کسی بھی موجودہ یا ممکنہ قانونی، انضباطی، یا صنعتی اداروں یا تنظیموں سے متعلق معاملات پرعمل یا کارروائی کرنا یا قانونی حقوق ثابت کرنا، استعمال یا دفاع کرنایا جواب دینا۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے انضمام، حصول اور اخراجمیں سہولت فراہم کرنا

اس میں شامل ہیں:

  • انضمام، حصول، فروخت یا اخراج کے نتیجے میں اپنےکاروبار کی منتقلی کے بعد کاروبار کا جائزہ لینا اور آپ کو خدمات کا تسلسل فراہم کرنا
  • ڈیٹا سے تعلق رکھنے والی معاملت کے سلسلے میں اپنے کاروبار کے تمام یا کسی بھی حصے اور /یا اثاثے یا شریک یا ذیلی شریک کے حقیقی یا ممکنہ تفویض کنندہ کو اس قابل بنانا کہ وہ اُس لین دین کا جائزہ لے سکے جس کا مقصد تفویض ، شرکت یا ذیلی شرکت کا متعلق ہونا ہے۔

ہم بعض اوقات ، اور آپ کی رضامندی سے ،اورلاگو قانون کے مطابق اضافی رازداری کے نوٹس کی معلومات فراہم کرکے اور براہ راست مارکیٹنگ کے مقاصد کے لیے آپ کو متعلقہ مارکیٹنگ کمیونیکیشنز (مثلاً  ڈاک ، برقی ڈاک ، ٹیلی فون ، ایس ایم ایس ، محفوظ پیغامات ، موبائل ایپ یا سوشل میڈیا) بھیجنے کے لیے آپ کے رابطے کی تفصیلات کا استعمال کرسکتے ہیں۔

ہم آپ کودرج ذیل قسم کے مواصلات بھیج سکتے ہیں (جب تک کہ آپ نے ہمیں مطلع نہ کیا ہو کہ آپ اس طرح کے مواصلات حاصل کرنا نہیں چاہتے ہیں):

  • اپنی یا دیگر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کی مصنوعات اور خدمات کے بارے میں خبریں، پیشکشیں اور پروموشنز
  • تیسرےفریقین کی جانب سے یا اُن سے متعلق مصنوعات اور خدمات کے بارے میں معلومات، مثلاً مالی اداروں، بیمہ کرنے والوں، کریڈٹ کارڈ کمپنیوں، سیکورٹیز اور سرمایہ کاری، موبائل والیٹ (wallet)اور ڈیجیٹل ادائیگی کی خدمات فراہم کرنے والے
  • اپنےیا متعلقہ تیسرے فریق کے انعام، وفاداری (loyalty)یا مراعات کے پروگراموں اور متعلقہ خدمات اور مصنوعات کی تفصیلات
  • ہمارے کو-برانڈنگ (co-branding)شراکت داروں کی طرف سے پیش کردہ ہماری یا متعلقہ تیسرےفریق کی مصنوعات اور خدمات کے بارے میں معلومات (ایسےکو- برانڈنگ شراکت داروں کے نام متعلقہ مصنوعات اور خدمات کے لیے درخواست فارم میں پایا جاسکتا ہے، جیسا کہ معاملہ ہو)
  • مارکیٹ ریسرچ اور گاہکوں کی اطمینان کے سروے
  • مقابلوں اور قرعہ اندازی (lucky draws)کے بارے میں معلومات
  • خیراتی اور / یا غیر منافع بخش عطیات، کفالت اور حصص کے لیےاپنی یا متعلقہ تیسرے فریقین کی جانب سے اپیلیں کرنا؛ اور
  • اپنے یا متعلقہ تیسرے فریق کے سیمینارز، ویبی نارز (webinars) اور دیگر متعلقہ واقعات یا مواقع کے بارے میں معلومات اور مواصلات۔

اپنے پاس موجود آپ کا ذاتی ڈیٹا اکھٹا کرکے  ہم ،آبادیاتی اور انسائٹس اینالیٹکس استعمال کرتے ہوئے، مارکیٹ کے بارے میں تحقیق کر سکتے ہیں تاکہ آپ کو مارکیٹنگ کے بارے میں ایسا مواصلات فراہم کر سکیں جو آپ کی ضرورت کے مطابق اور زیادہ متعلق ہو۔

ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم فراہم کرنے والوں کو،جن کے ساتھ ہم آن لائن سوشل میڈیا اشتہارات کی غرض سے مشغول ہوتے ہیں اورجہاں آپ نے ہمیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم فراہم کنندہ کو کوکیز (cookies) استعمال کرنے کی اجازت دی ہے ،وہ  ان پلیٹ فارمز پر مارکیٹنگ میں ہماری اعانت کرتےہیں، انہیں آپ کے بارے میں محدود معلومات فراہم کرسکتے ہیں ۔ مثال کے طور پر ، یہ معلوم کرنے کے لیے کہ آیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم فراہم کنندگان کے پاس آپ کااکاؤنٹ ہے تاکہ وہ آپ کو ہماری مصنوعات اور خدمات کے بارے میں زیادہ متعلقہ مارکیٹنگ مواصلاتی پیغامات دکھائیں یا آپ کو ہماری مصنوعات اور خدمات کے اشتہارات وصول کرنے سے خارج کردیں جو آپ پہلے ہی استعمال کرتے ہیں۔

مارکیٹنگ کے سلسلے میں ہم کوکیز کو کس طرح استعمال کرتے ہیں اس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ مہربانی ہماری کوکی پالیسی ملاحظہ کیجیے۔

آپ نیچے دیئے گئے ’رابطہ کیسے کریں‘ سیکشن میں درج تفصیلات کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کرکے ،اپنے حقوق کے مطابق، اس طرح کی مارکیٹنگ مواصلات حاصل کرنے کے حوالے سے اپنی رضامندی واپس لے سکتے ہیں یا اس طرح کی مارکیٹنگ مواصلات حاصل کرنے سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔

ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا اپنی کاروباری سرگرمیوں میں تیزی سے خودکار فیصلے کرنے ،نتائج کے حصول اور خطرات کی پیش گوئی کرنے،نیزآپ کی ذاتی خصوصیات کا جائزہ لینے ، پروفائلنگ  کرنےاور رویوں کے تجزئیےاور ڈیٹا اینالیٹکس کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ ہمارے لیے ضروری ہے کہ اس طرح کے خودکار نظاموں کے ذریعہ اختیار کیے جانے والے قواعد منصفانہ اور معروضی فیصلے کرنے کی غرض سےتیار کیے گئے ہوں۔ ہم اپنے مواصلات اور کلائنٹ کے تجربے کو بہتر بنانے، اپنی کاروباری سرگرمیوں کو محفوظ اور زیادہ مؤثر بنانے اور ہمیں تیز ردعمل فراہم کرنے اور تبدیلی کے وقت کو بہتر بنانے میں مدد کے لیےمصنوعی ذہانت (artificial intelligence; AI) اور مشین لرننگ (machine learning) کا استعمال کرسکتے ہیں۔مثال کے طور پر ، ہم مندرجہ ذیل کے لئے خودکار فیصلہ سازی کا استعمال کرسکتے ہیں:

  • کلائنٹ کے ڈیجیٹل آن بورڈنگ کا عملبائیو میٹرک طریقے سے چہرے کی شناخت اور سرگرمی کی جانچ کے ذریعے اسکین کردہ شناختی دستاویزات اور تصویر کے حقیقیہونے کی تصدیق کرکے برقی ذرائع سے اپنے کسٹمر کو جاننےeKYC))جانچ کا استعمال کرتے ہوئے اکاؤنٹ کھولنے کی منظوری کا عمل
  • آپریشنل کارکردگیکال سینٹر میں شناخت کی تصدیق کے لیےوائس بوٹس(voicebots)
  • کلائنٹ کی مشغولیتآپ کے ذاتی ڈیٹا اور روبو (robo)ایڈوائزرز اور چیٹ بوٹس (chatbots)کے ساتھ آپ کے تعامل کی انسائٹس کی بنیاد پر زیادہ موزوں مصنوعات اور خدمات کی تجویز کرنے کی غرض سے کلائنٹ کےلیےمارکیٹنگ کی مہمات اور مواصلات ۔
  • خطرات کا بندوبستدھوکا دہی یا کالے دھن کو سفید کرنے (money laundering)، دہشت گردی اور دیگر مالی جرائم کی روک تھام کے لیے غیر معمولی سرگرمیوں کا سراغ لگانے کی غرض سے اکاؤنٹس اور لین دین کی نگرانی (مثال کے طور پر، یہ سراغ لگانا کہ آپ کے کریڈٹ کارڈ کا استعمال ایک دھوکا دہی ہوسکتا ہے) اور کریڈٹ اسکورنگ ماڈل کی بنیاد پر قرض کی درخواستوں اور کریڈٹ فیصلوں کی منظوری۔

آپ پر اثر انداز ہونے والے خودکار فیصلوں کے سلسلے میں اوراپنے حقوق کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ مہربانی ’آپ کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے حقوق کیا ہیں؟‘ سیکشن ملاحظہ کیجیے۔

ہم اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے اندر آپ کے ذاتی ڈیٹا کا اشتراک کرسکتے ہیں۔  جیسا کہ اس رازداری کے نوٹس میں بیان کیا گیا ہے ،اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ آپ کے ذاتی ڈیٹا کو پروسیسنگ کے مقاصد کے لیےاپنے سروس فراہم کنندگان ، کاروباری شراکت داروں ، دیگر تیسرے فریقوں اور ،قانون کی ضرورت کے مطابق یا کسی بھی اتھارٹی کی درخواست پر،فراہم کرسکتا ہے ۔  یہ کون سے ادارے ہو سکتے  ہیں اس کا انحصار ایک فرد کے طور پر ہمارے ساتھ آپ کے تعامل  پر منحصر ہے۔

ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کاکس طرح اورکسکے ساتھ اشتراک کرتے ہیں، اسےمحدود رکھتے ہیںاور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرتے ہیں کہ جب آپ کے ذاتی ڈیٹا کا اشتراک کیا جائے تو اسے خفیہ اور محفوظ بھی رکھا جائے۔ جہاں تعلق رکھتاہواور قانون کے ذریعہاس کی اجازت بھی دی گئی ہو، ہم ذیل کے ساتھ آپ کے ذاتی ڈیٹا کا اشتراک کرسکتے ہیں تاکہ پروسیسنگ کے ذریعے اپنے مقاصدحاصل کر سکیں:

  • اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے دیگر ارکان
  • مجاز تیسرے فریقین
  • قانونی سرپرست، مشترکہ کھاتے دار، حقیقی یا مطلوبہ ضامن / ضمانتیں، مُتولین،فائدہ اٹھانے والے، عملدرآمد کرنے والے، قانونی نمائندے یا ہمارے کلائنٹس کے مجاز افراد، کسی بھی بینکاری معاہدے کے سلسلے میں ہماری ذمہ داریوں میں سے کسی بھی حقیقی یا ممکنہ شرکاء یا ذیلی شرکاء، تفویض کنندگان، نئے آنے والے (novatees) یامنتقلی کی صورت میں آنے والے (transferees) ایا ُان میں سے ہر افسر، ملازم، ایجنٹ یا مشیر)
  • کوئی بھی دوسرا شخص جسے آپ نے ،اپنی رضامندی سے ،ہمارے ساتھ اپنے ذاتی ڈیٹا کا اشتراک کرنے کا اختیار دیا ہو۔
  • تیسرےفریقین جو آپ کے بارے میں معلومات کی تصدیق کر سکتےہیں
  • کریڈٹ بیوروز (credit bureaus)یا کریڈٹ ریفرنس ایجنسیاں (جس میں کریڈٹ ریفرنس ایجنسیوں کے ذریعہ استعمال ہونے والے کسی بھی مرکزی ڈیٹا بیس کے آپریٹرزشامل ہیں)، کریڈٹ پروٹیکشن فراہم کنندگان، ریٹنگ ایجنسیاں، قرض اکھٹا کرنے والی ایجنسیاں، دھوکا دہی کی روک تھام کرنے والی ایجنسیاں اور ادارے۔
  • دیگر غیر سرکاری تیسرے فریقین جو کالے دھن کو سفید کرنے (money laundering)، دہشت گردی، دھوکا دہی اور دیگر مالی جرائم کی روک تھام کی غرض سے مالی جرائم کی روک تھام کے ڈیٹا بیس کی جانچ پڑتال کرتے ہیں۔
  • ہمارے سروس پارٹنرز
    • پیشہ ور مشیر جیسا کہ آڈیٹرز، قانونی مشیر، کنوینسر(conveyancers) اور اثاثوں کی تشخیص کے ماہرین
    • بیمہ کنندگان یا بیمہ بروکرز
    • خدمات فراہم کرنے والے ، مثلاً آپریشنل ، انتظامی ، ڈیٹا پروسیس کرنے والےاوردیگر تیکنکی خدمات فراہم کرنے والے ، جن میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے آپریشنز یا مصنوعات اور خدمات کی فراہمی میں بہتری یا بہتری کا تجزیہ کرنے والے اور سہولت فراہم کرنے والاکوئی بھی شخص شامل ہے۔
    • پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے والے، مثلاً مارکیٹ کی ریسرچ کرنے والے افراد، فرانزک تفتیش کار اور مینجمنٹ کنسلٹنٹس
    • تشہیری کمپنیاں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم فراہم کرنے والے
    • تیسرے فریق کی پروڈکٹ فراہم کرنے والے، مثال کے طور پر، سیکورٹیز اور سرمایہ کاری فراہم کرنے والے، فنڈ منیجرز اور بیمہ کمپنیاں
    • تیسرے فریق کی جانب سےخدمات فراہم کرنے والے ، مثلاً ٹیلی مارکیٹنگ اور براہ راست سیلز ایجنٹس اور کال سینٹرز۔
  • اسٹریٹجک ریفرل پارٹنرز
    • کاروباری اتحاد، کو- برانڈنگ(co-branding) پارٹنرز یا دیگر کمپنیاں یا ادارے جن کے ساتھ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ متعلقہ تیسرے فریق کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے لیےاپنےمعاہدوں کے انتظامات یا دیگر مشترکہ منصوبوں کی بنیاد پر تعاون کرتا ہے۔
    • خیراتی اور غیر منافع بخش ادارے۔
  • مالی خدمات فراہم کرنے والے دیگرادارے
  • مالی خدمات فراہم کرنے والے دیگر ادارے، مثلاً مرچنٹ بینک،کارسپانڈنس بینک یا قومی بینک
  • مارکیٹ انفراسٹرکچر فراہم کرنے والے اور سیکورٹیز کلیئرنگ فراہم کرنے والے
  • ادائیگی کی خدمات فراہم کرنے والے ادارے،جن میں موبائل والیٹ (mobile wallet) اور ڈیجیٹل ادائیگی کی خدمات فراہم کرنے والے، تاجر، تاجروں کاحصول کرنے والی کمپنیاں، کریڈٹ کارڈ کمپنیاں، ادائیگی پروسیس کرنے والے اور کارڈ ایسوسی ایشن کے ارکان، ادائیگی شروع کرنے والے اور کارڈ پر مبنی ادائیگی کے آلات سروس فراہم کرنے والے جیسے ویزا (VISA) اور ماسٹر کارڈ(MasterCard) شامل ہیں۔
  • اکاؤنٹ انفارمیشن سروس فراہم کنندگان (AISP)
    • کوئی بھی مالی ادارہ اور تاجروں کا حصول کرنے والی کمپنی جس کے ساتھ آپ لین دین کرتے ہیں یا تجویز کرتے ہیں ۔
  • سرکاری حکام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے
    • جیسا کہ قانون کے تحت ضروری ہو یا کسی بھی اتھارٹی کی جانب سے کی گئی درخواست کے مطابق ، جس میں کوئی بھی سرکاری ، نیم سرکاری ، انضباطی ، انتظامی ، انضباطی یا سپروائزری ادارہ، عدالت،ٹریبونل ، انفورسمنٹ ایجنسی ، ایکسچینج باڈی یا ملکی یا غیر ملکی ٹیکس حکام شامل ہیں ، جو آپ کے دائرہ اختیار کے اندر یا باہر کسی بھی اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے رکن پر اختیار رکھتے ہیں اور آیا اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے رکن کا آپ کے ساتھ تعلق ہے یا نہیں۔
    • کسی بھی متعلقہ عمل داری میں ،جہاں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کام کرتا ہے،خود انضباطی یاصنعتی اداروں کی تنظیمیں یا مالی خدمات فراہم کرنے والوں کی تنظیمیں۔
  • دیگر تیسرے فریقین
    • ایسا فرد، کمپنی، کاروبار یا ادارہ، جیسا کہ لاگو ہو اور جس کی آپ نمائندگی کرتے ہیں یا آپ سے متعلق ہیں۔
  • انضمام ، حصول یا اخراج کی صورت میں تیسرےفریقین: اگر ہم اپنے کاروبار یا اثاثوں کے کسی بھی حصے کو منتقل کرتے ہیں (یا منتقل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں)۔ اگر لین دین میں پیش رفت ہوتی ہےتو ، دلچسپی رکھنے والا فریق آپ کی ذاتی معلومات کو اسی طرح استعمال یا ظاہر کرسکتا ہے جیسا کہ اس رازداری کے نوٹس میں بیان کیا گیا ہے ، اور بعد میں آپ کو کسی بھی تبدیلی کے بارے میں مطلع کرسکتا ہے کہ وہ آپ کے ذاتی ڈیٹا پر کس طرح عمل کرتاہے۔

ہمارے لیے رازداری کی ذمہ داری کے تحت کوئی دوسرا شخص، بشمول اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کا کوئی دوسرا رکن، جس نے

آپ کا ذاتی ڈیٹا ،اس رازداری کے نوٹس میں بیان کردہ مقاصد کے لیے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے اندر یا دیگر تیسرے فریقین کے ساتھ ،ہمارےذریعہسے، پروسیس ، ذخیرہ ، اشتراک ، منتقل یا ظاہر کیا جاسکتا ہے۔ ہم ایسا اپنے لین دین میں سہولت فراہم کرنے اوراپنےعمل اور کاروباری سرگرمیوں کو بہتر بنانے اور مدد کرنے اور اپنی قانونی اور انضباطی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنے کے لیے کرتے ہیں۔ اس میں آپ کے ذاتی ڈیٹا کو دوسرے کےدائرہ اختیار میں پروسیسنگ ، اسٹور ، اشتراک ، منتقلی یا ظاہر کرنا شامل ہوسکتا ہے۔

اگرآپ کے ذاتی ڈیٹا کے وصول کنندگان کی عمل داری پاکستان سے باہر ہیں اور وہاں ، پاکستان کی طرح ڈیٹا کے تحفظ کے مقامی قوانین موجودنہیں ،ایسی صورت میں بھی ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے  تمام ضروری اقدامات کریں گے کہ آپ کے ذاتی ڈیٹا کو لاگوقانون کی تعمیل کے لیے مناسب سطح کے تحفظ اور حفاظتی اقدامات حاصل ہوں۔

ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کی رازداری اور حفاظت کو بہت سنجیدگی سےلیتے ہیں۔ آپ کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے، ہم نے آپ کے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت اور اسے خفیہ رکھنے کے لیے مناسب تکنیکی، طبعی اور تنظیمی اقدامات کا ایک سلسلہ رکھاہے تاکہ آپ کے ذاتی ڈیٹا کو صیغۂ راز میں رکھا جا سکے، مثال کے طور پر، تیسرے فریقین کے ساتھ ہمارے انتظامات میں مناسب رازداری، ڈیٹا کا تحفظ اور سلامتی کی شرائط کے ساتھ معاہدوں کا استعمال ۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ نے انفارمیشن سیکیورٹی ڈیٹا کی رازداری کی پالیسیوں کو نافذ کیا ہے ، جس میں انسیڈنٹ مینجمنٹ  (incident management) اور رپورٹنگ کا طریقہ کار ،پالیسیاں، أصول اور تیکنکی اقدامات شامل ہیں تاکہ قانونی اور انضباطی تقاضوں کی تعمیل کی جا سکے۔ ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے والے عملے کو تربیت دیتے ہیں اور اُن کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ ہمارے ڈیٹا کی رازداری اور سیکورٹی کے معیارات کی تعمیل کریں۔ ہمارے اپنے سروس فراہم کنندگان، یا دیگر تیسرے فریقینکے لیے ضروری ہے ،جن کے ساتھ ہم مشغول ہیں اور جن کے ساتھ ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کا انکشاف کرتے ہیں کہ وہ  بھی،آپ کے ذاتی ڈیٹا کو سنبھالنے، رسائی دیتے وقت،یا پروسیس کرتے وقت،اسی طرح صیغۂراز، ڈیٹا کی رازداری اور سیکیورٹی  کےمعیارات اور اقدامات کو نافذ کریں ۔

اس رازداری کے نوٹس میں بیان کردہ مقاصد کے لیے، جب آپ ہمارے ساتھ رابطےمیں ہیں ، ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو کاروباری سرگرمی یا قانونی وجوہات کی بنا پرمحفوظ رکھتے ہیں اور ،بعد میں، آپ کے ذاتی ڈیٹا کو،اس کی قسم پر انحصار کرتے ہوئے، اپنی ڈیٹا برقرار رکھنے کی پالیسی کے معیارات کے مطابق اور لاگو قانون اور ضوابط کے تحت کچھ عرصے تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ جب ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہوگی تو ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا حذف کردیں گے ، اس کی شناخت ختم کردیں گے ، ضائع کردیں گے اور / یا بند کردیں گے۔

ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کا احترام کرتے ہیں، اور ہم آپ کی معلومات کو کس طرح استعمال کرتے ہیں اس کے بارے میں آپ کے مندرجہ ذیل حقوق ہیں:

  • آپ کا اپنے ڈیٹا تکرسائی کا حق– آپ کو یہ جانچنے کا حق حاصل ہے کہ آیا ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا رکھتے ہیں، اور آپ ہم سے اس طرح کے ڈیٹا کی ایک نقلاور معلومات طلب کرسکتے ہیں کہ ہم نے اسے کس طرح  استعمال کیا ہے۔
  • اپنے ڈیٹا کو درست  کرنے کے لیے آپ کا حق اگر آپ کی ذاتی تفصیلات تبدیل ہوگئی ہیں، یا آپ کو یقین کہ ہمارے پاس آپ کے بارے میں غلط یا پرانی معلومات ہیں، تو آپ ہمیں اسے اپ ڈیٹ کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔
  • اپنےڈیٹاکوحذف کرنے کا حق – آپ ہمیں اپنا ذاتی ڈیٹا حذف کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔تاہم، ہمیں آپ کو اپنی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے لیےکچھ ذاتی تفصیلات کی ضرورت  ہوسکتی ہے۔
  • آپ کاڈیٹاپروسیسنگ کو محدود کرنے یا اُس پراعتراض کرنے کا حقآپ ہمیں اپنے ڈیٹا کا استعمال روکنے یا اسے استعمال کرنے کے طریقے کو تبدیل کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ تاہم ، ہمیں آپ کے ساتھ مشغول ہونے یا آپ کو اپنی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے  کے لیے کچھ ذاتی تفصیلات کی ضرورت ہوسکتی ہے۔
  • آپ کا خودکار فیصلہ سازی پر اعتراض کرنے کا حق –اگر یہ آپ پر منفی اثر ڈالتا ہےتوآپ ہمیں صرف خودکار پروسیسنگ کے ذریعہ کیے گئے فیصلے کا جائزہ لینے کے لیے کہہ سکتے ہیں ۔
  • ڈیٹا کی انتقال پذیری (portability)کے بارے میں آپ کا حق  آپ ہم سے اپنے ذاتی ڈیٹا کو کسی دوسرےادارے کو ایک  ایسےانداز میں فراہم کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں جسے مشینوں کے ذریعہ آسانی سے پڑھا جاسکتا ہو۔
  • رضامندی فراہم کرنے یا تبدیل کرنے یا واپس لینےکے لیے آپ کا حق ہم وقتا فوقتا آپ کے ذاتی ڈیٹا پر کارروائی کرنے کے لیے آپ کی رضامندی طلب کرسکتے ہیں۔اگر آپ پہلے سے فراہم کردہ رضامندی کے بارے میں اپنا ذہن تبدیل کرتے ہیں توآپ اس طرح کی رضامندی فراہم نہ کرنے کا انتخاب کرسکتے ہیں یا کسی بھی وقت ہمیں مطلع کرسکتے ہیں۔ تاہم، اس طرح ہم اپنی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے یا مخصوص ذاتی ڈیٹا کے بغیر آپ کے ساتھ مشغول ہونے کے قابل نہیں ہوسکتے ہیں۔
  • براہ راست مارکیٹنگ سے دستبردار ہونےکے لیے آپ کا حقآپ اپنی رضامندی واپس لے سکتے ہیں اور ہمیں کسی بھی وقت مارکیٹنگ کی برقی ڈاک یا سروے کے دعوت ناموں کی ترسیل روکنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔

ہم لاگو قانون کے مطابق آپ کے ذاتی ڈیٹا کے حقوق کو استعمال کرنے کی درخواستوں کا جواب دیں گے۔ ہم آپ کی درخواست پر کارروائی کرنے سے پہلے آپ کی شناخت کی تصدیق کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ اگر آپ کے ذہن میں اپنے کے حقوق کے بارے میں کوئی سوالات ہیں تو، براہ مہربانی ذیل کی تفصیلات کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کریں۔

مندرجہ ذیل اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کمپنی پاکستان میں آپ کے ذاتی ڈیٹا کے کنٹرولر کے طور پر کام کرتی ہے:

  • اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمیٹڈ

اگر آپ کے ذہن میں اس رازداری کے نوٹس کے بارے میں کسی قسم کے سوالات ہیں یا آپ ذاتی ڈیٹا کے  تحفظ کےکسی بھی حق کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو، آپ ہمارے ڈیٹا پرائیویسی آفیسر سے رابطہ کرسکتے ہیں:

کلائنٹ کیئر یونٹ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمیٹڈ

پہلی منزل

این جے آئی بلڈنگ

آئی آئی چندریگر روڈ کراچی ۔

فون:002-002-111

برقی پتا: Complaints.Pakistan@sc.com

آپ کوکوئی شکایت ہے؟

اگر آپ کو کوئی اندیشےیا شکایات ہیں کہ ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا کس طرح استعمال کر رہے ہیں تو، براہ مہربانی ہم سے رابطہ کریں۔ آپ اپنی شاخ یا اپنے ریلیشن شپ مینیجر یا ہمارے ڈیٹا پرائیویسی آفیسر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

کوکیز(Cookies)

براہ مہربانی ہماری کوکی پالیسی ملاحظہ فرمائیے جو علیٰحدہ بیان کی گئی ہے۔

دیگر شرائط و ضوابط

ہمارے بینکاری اور مصنوعات کے معاہدوں میں خصوصی شرائط و ضوابط ہوسکتے ہیں جو آپ کا ذاتی ڈیٹا اکھٹا کرنے، استعمال  کرنےاور ظاہر کرنے کو کنٹرول کرتے ہیں۔ اس طرح کی دیگر شرائط و ضوابط کولازماً اس رازداری کے نوٹس کے ساتھ ملا کر پڑھنا چاہئے۔

اس رازداری کے نوٹس کو 22 اگست 2023ءکو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔

آپ کے ذاتی ڈیٹا کا تحفظ

آپ کا ذاتی ڈیٹا ہمارے لیےبہت اہمیت رکھتا ہے لہٰذاہم یہ بات یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہم اِسے کس طرح استعمال کرتے ہیں اور کس طرح اِس کی حفاظت کرتےہیں، آپ اُس سے باخبر ہیں۔ذاتی ڈیٹا ایسی معلومات ہوتیں ہیں جو آپ کی شناخت کےلیےاستعمال کیں جاتیں ہیں یا پھرایک فرد کے طور پر آپ کے بارے میں ہوتیں ہیں۔اس  رازداری نوٹس میں، ہم واضح کریں گے کہ ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا کس طرح اکھٹا کرتے ہیں ،تقسیم کرتے ہیں اور استعمال کرتے ہیں۔ ہم آپ کو، آپ کے حقوق کے بارے میں بھی، بتائیں گے کہ آپ اُنہیں کس طرح استعمال کرسکتے ہیں۔ہم وقتاً فوقتاً،آپ کو، جہاں کہیں بھی متعلق ہو،مخصوص ذرائع، مصنوعات، خدمات، کاروبار اوردیگرسرگرمیوں کے بارے میں بھی،علیحٰدہ نوٹس کی صورت میں اورجس میں  رازداری کے بارے میں اضافی معلومات فراہم کیں گئیں ہوں، آپ کو مطلع کر سکتے ہیں۔ اس رازداری نوٹس میں ،”ہم“، ”ہمیں“یا ”ہمارا“سے مراد  اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کی شاخ، ذیلی یا قانونی ادارہ ہے جو اسٹینڈرڈ چارٹرڈ برانڈ کے تحت کام کرتا ہے اورجس کے ساتھ آپ بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر تعامل کرتے ہیں اورجو آپ کا ذاتی ڈیٹا پروسیس کرتا اور فیصلہ کرتا ہے کہ اُسے کس طرح اکھٹا اور استعمال کیا جائے۔  اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ سے مراد انفرادی یا اجتماعی طور پر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پی ایل سی، اس کے ذیلی ادارے اور ملحقہ اداروں میں سے ہر شاخ یا نمائندہ دفتر شامل ہے۔  اس رازداری نوٹس  کو فراہم کرنے والے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے متعلقہ رکن/ارکان کے بارے میں تفصیلات جاننے کے لیے’ رابطہ کیسے کریں‘ سیکشن ملاحظہ کیجیے۔ ہماری کچھ ملحقہ ویب سائٹس بطوربرانڈ اپنی الگ شناخت  رکھتیں ہیں اور اُن کے اپنے الگ رازداری نوٹس ہیں جواُن کی جانب سے فراہم کردہ مخصوص مصنوعات اور خدمات سے تعلق رکھنے والی معلومات فراہم کرتے ہیں۔جیسا کہ اُن ملحقہ اداروں کی جانب سے ہدایت کی گئی ہو،آپ کورازداری کے اُن متعلقہ  نوٹسز کامطالعہ کرنا چاہیےتاکہ یہ جان سکیں کہ یہ ملحقہ ادارے آپ کے ذاتی ڈیٹا کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔یہ رازداری نوٹس کسی تیسرےفریق کی ایسی ویب سائٹس پر لاگو نہیں ہوتا ہے جہاں ہمارے آن لائن اشتہارات دکھائے جاتے ہیں یا تیسرےفریق کی منسلکہ ویب سائٹس پر جسے ہم چلاتے یا کنٹرول نہیں کرتے ہیں۔ ان ویب سائٹس کے اپنے رازداری نوٹس ہوسکتے ہیں،جن کا آپ مطالعہ کر سکتے ہیں تاکہ سمجھ سکیں کہ وہ آپ کا ذاتی ڈیٹا کس طرح اکھٹا کرتے ہیں اور پروسیس کرتے ہیں اور آپ کے حقوق کیاہیں۔ ہم وقتا فوقتا اس رازداری نوٹس میں تبدیلیاں لاتے رہیں گے۔ آپ اس موجودہ رازداری نوٹس کے ورژن کی تاریخ، اس نوٹس کےآخر میں تلاش کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کےذہن میں  اپنے ذاتی ڈیٹا کے بارے میں کسی قسم کے سوالات یا اندیشےہیں تو، براہ کرم رابطہ کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ (آپ نیچے ’رابطہ کیسے کریں‘ کے ذیل ہمارے بارے میں تفصیلات تلاش کرسکتے ہیں)۔

ہم آپ کے بارے میں درج ذیل قسم کا ذاتی ڈیٹا جمع کرسکتے ہیں۔اس رازداری نوٹس میں لفظ ”آپ“، آپ کو ایک فرد کے طور پر حوالہ دیتا ہے، اگر آپ اس سے متعلق ہیں:

  • ہماری ویب سائٹس، سوشل میڈیا کےصفحات، احاطے یا اے ٹی ایم مشینیں استعمال کرنے والا شخص
  • مثال کے طور پر، ایک مارکیٹنگ میں شرکت کے دعوت نامےکاوصول کنندہ، جس کے نتیجے میں آپ ہمارے سروے، کوئز، تقریبات یا ویبی نارز (webinars)میں حصہ لیتے ہیں اور جواب دینے میں ۔
  • اسپانسر شپ یا عطیات سے مستفید ہونے والا شخص
  • ایک سبسکرائبر، جہاں آپ ہماری اشاعتوں، رپورٹوں اور تحقیق کے حصول کی غرض سے سبسکرائب کرتے ہیں
  • ایسا کوئی شخص جو معلومات کے لیے ہم سے رابطہ کرتا ہے۔
  • کوئی بھی ایسا شخص جو کسی مسئلے یا شکایت کی اطلاع دیتا ہے ، مثال کے طور پر ، آن لائن فارم یا برقی ڈاک کے ذریعہ۔
  • ادائیگی کے لین دین سے فائدہ اٹھانے والا یا بھیجنے والا؛ یا
  • کوئی بھی دوسرا فرد جو کلائنٹ نہیں ہے یا کلائنٹ سے تعلق رکھتا نہیں ہے، ملازمت پر بھرتی کے درخواست دہندہ،فروخت کنندہ/ روس فراہم کنندہ یاحصہ دار۔

اگر آپ ہمیں کسی اور شخص کا ذاتی ڈیٹا فراہم کرتے ہیں تو ، آپ کے پاس ایسا کرنے کے لیےاس شخص کی جانب سےاجازت موجود ہوناچاہئے اور اس پر واضح ہونا چاہئے کہ ہم اس ڈیٹا کو کس طرح استعمال کریں گے۔

جہاں کہیں متعلقہ ہو اور قانون میں اجازت  بھی دی گئی ہو،ہم آپ کے بارے میں مندرجہ ذیل قسم کا ذاتی ڈیٹا اکھٹا کرسکتے ہیں:

  • شناختی ڈیٹا – ایسی معلومات ہیں جو آپ کو)منفرد یا نیم منفرد طور پر(شناخت کرتی ہیں، مثال کے طور پر، آپ کا نام، آپ کی تصاویر، آپ کی سی سی ٹی وی اور ویڈیو ریکارڈنگز، ہماری عمارت تک رسائی  کا ڈیٹا، سوشل میڈیا پروفائل کی تفصیلات اور شناختی علامات، بشمول باضابطہ/سرکاری شناختی نشانات مثلاً قومی شناختی کارڈ نمبر، پاسپورٹ نمبر اور ٹیکس شناختی نمبر،آن لائن فارم یا برقی ڈاک کے ذریعے۔
  • رابطے کا ڈیٹا – ایسی معلومات جو آپ کو مخاطب کرنےیا آپ کو پیغام بھیجنےیا اطلاع پہنچانے کی اجازت دیتیں ہیں۔ مثال کے طور پر ، آپ کا برقی ڈاک کا پتا (email) ، آپ کا فون یا موبائل نمبر اور آپ کا رہائشی یا کاروباری پتا۔
  • پیشہ ورانہ ڈیٹا – آپ کے تعلیمی یا پیشہ ورانہ پس منظر کے بارے میں معلومات، مثلاً آپ آن لائن فارم یا برقی ڈاک کے ذریعے رپورٹ کرتے ہیں۔
  • مالی اور تجارتی ڈیٹا – ایسی  معلومات جو آپ کی مالی تاریخ  بیان کرتیں ہیں۔ مثال کے طور پر، جب آپ ہمارے کلائنٹ کی طرف سے ادائیگی کے وصول کنندہ ہوں  توآپ کا بینک اکاؤنٹ نمبر ۔
  • جغرافیائی محل وقوع کا ڈیٹا – ایسی معلومات جو ڈیوائس کا محل وقوع فراہم کرتیں ہیں یا اُس پر مشتمل ہوتی ہیں،مثلاً ، آپ کا انٹرنیٹ پروٹوکول (آئی پی) پتا یا کوکیز (cookies)کی صورت میں آپ کاشناخت کنندہ ۔
  • رویوں کا ڈیٹا– ایسی تجزیاتی معلومات جو ہماری مصنوعات اور خدمات کے استعمال سے متعلق آپ کے رویوں کی خصوصیات کو واضح کرتیں ہیں۔ مثال کے طور پر، لین دین پرمبنی عمومی سرگرمیاں، ہماری ویب سائٹس پر براؤزنگ کا رویہ اور صارف کے طور پر آپ ہماری مصنوعات اور خدمات کے بارے میں کس طرح تعامل کرتے ہیں، یا وہ جنہیں تیسرے فریق اداروں نے فراہم کیا ہو،مثلاًتشہیر میں ہمارے  شراکت دار اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم فراہم کرنے والوں کی جانب سے فراہم کردہ مصنوعات و خدمات۔
  • ذاتی تعلقات کا ڈیٹا – ایسی معلومات جوافراد یا اداروں کے ساتھ وابستگی یا قریبی رابطوں کےحوالے سے آپ کو شناخت کرسکتیں ہیں،مثال کے طور پر،ایسی ایجنسی، کمپنی، کاروبار یا ادارہ جس کی آپ نمائندگی کرتے ہیں یا آپ سے تعلق رکھتے ہیں۔
  • مواصلاتی ڈیٹا –آپ سے متعلق ایسی معلومات جو آواز ، پیغام رسانی ، برقی ڈاک ، لائیو چیٹس اور دیگر مواصلات کی صورت میں ہمارے پاس موجود ہیں۔ مثال کے طور پر ، آن لائن فارم اور آن لائن سبسکرپشن کے ذریع حاصل کردہ معلومات۔

اگر آپ آن لائن فارم یا برقی ڈاک کے ذریعہ رپورٹ کرتے ہیں  تو ایسی صورت میں،ہمیں کبھی کبھی آپ کے بارے میں زیادہ حساس ذاتی ڈیٹا اکھٹا کرنے کی ضرورت ہوسکتی ہے  ،لیکن ہم ایسا صرف اس صورت میں کرتے ہیں جب  ایسا کرنا ضروری ہو اور آپ کی رضامندی حاصل یالاگوقانون کے ذریعہ اجازت دی گئی ہو۔

اس حساس ذاتی ڈیٹا میں  (جسے بعض اوقات خصوصی زمرے کا ذاتی ڈیٹا بھی کہا جاتا ہے)  ایسی چیزیں شامل ہوسکتیں ہیں، مثلاً:

  • نسلی یا قومی نسب کاڈیٹا – معلومات جو آپ کے نسلی یا قومی نسب کو ظاہر کرتےہیں۔
  • سیاسی ڈیٹا – ایسی معلومات جو آپ کی سیاسی رائے کو ظاہر کرتی ہیں۔
  • مذہبی یا فلسفیانہ ڈیٹا – ایسی معلومات جو مذہبی یا فلسفیانہ عقائد و نظریات کو ظاہر کرتی ہیں
  • تجارتی انجمنوں سے تعلقات کے بارے میں ڈیٹا – ایسی معلومات جو کسی تجارتی انجمن یا انجمنوں کی رکنیت کو ظاہر کرتیں ہیں ، اگر مخصوص دائرہ اختیار سے تعلق رکھتیں ہوں
  • صحت کے بارے میں ڈیٹا – آپ کی تندرستی کی کیفیت سے متعلق معلومات
  • صنفی رُخ بندی اور صنفی شناخت کے اعداد و شمار – آپ کی صنفی زندگی یا صنفی رخ بندی کے بارے میں متعلق معلومات
  • مجرمانہ سزاؤں، کارروائیوں یا الزامات کاڈیٹا – ایسی معلومات جنہیں ہم مجرمانہ سزاؤں کے بارے میں یا مالی جرائم کی روک تھام کے لیے اپنی ذمہ داریوں کے سلسلے میں حاصل کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، کسی بھی  نوعیت کی مجرمانہ سزائیں یا متعلقہ معلومات کے بارے میں تفصیلات۔ اس میں جرائم یا مبینہ جرائم یا سزاؤں کی تفصیلات شامل ہیں۔

ہم عام طور پر آپ کا ذاتی ڈیٹا براہ راست آپ سے حاصل کرتے ہیں، لیکن ،ضروری ہو نے کی صورت میں ،اسے دیگر ذرائع سے بھی حاصل کرسکتے ہیں اور جن میں درج ذیل شامل ہیں:

  • نابالغ افراد کے والدین یا سرپرست۔ اگر آپ نابالغ ہیں (عام طور پر اس کا مطلب ہے کہ آپ 18 سال سے کم عمر کے ہیں، لیکن اس بات کا انحصار اس پرہے کہ آپ کہاں رہتے ہیں)۔ ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو اکھٹا کرنے، استعمال کرنے یا تقسیم کرنے سے پہلے آپ کے والدین یا سرپرست کی رضامندی حاصل کریں گے۔

  • کاروبار ی اور دیگر ادارے  –مثلاً:
  • ایسی ایجنسی، کمپنی، کاروبار یا ادارہ جس کی آپ نمائندگی کرتے ہیں یا آپ سے رکھتے ہیں
  • دیگرمالی اوور مالی خدمات فراہم کرنے والے ادارے
  • اسٹریٹجک ریفرل پارٹنرز ، بشمول کاروباری اتحاد ، کو -برانڈنگ (co-branding)پارٹنرز یا دیگر کمپنیاں یا ادارےجن کے ساتھ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ متعلقہ تیسرے فریق کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے لیےاپنے معاہدے کے تحت معاملات یا دیگر مشترکہ منصوبوں کی بنیاد پر تعاون کرتا ہے۔
  • سروس پارٹنرز، مثلاً تشہیری اور مارکیٹ ریسرچ کرنے والی کمپنیاں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم فراہم کنندگان
  • عوامی سطح پر دستیاب وسائل – مثلاًآن لائن رجسٹر زیا ڈائریکٹریاں یا آن لائن مطبوعات، سوشل میڈیا کی پوسٹیں اور دیگر معلومات جو عوامی سطح پر دستیاب ہوں۔
  • کوکیز(Cookies) جب آپ ہماری ویب سائٹس براؤز کرتے، آن لائن بینکاری کرتے ہیں یا موبائل ایپلی کیشنز استعمال کرتے ہیں تو ایسی صورت میں ہم کوکیز استعمال کر سکتے ہیں تاکہ، خودکار طریقےسے،آپ کی ڈیوائس پردستیاب معلومات حاصل کرسکیں۔ہم ایسی معلومات کو، جہاں کہیں متعلقہ ہوں، اندرونی تجزئیےاور مسائل کے ازالے(troubleshooting)، آپ کوشناخت کرنے اور آپ کی ترجیحات کو یاد رکھنےکے لیے استعمال کر سکتے ہیں تاکہ اپنےمواد کے معیار کو بہتراورانفرادی بنانے اور آپ کے اکاؤنٹ کے تحفظ کی حیثیت کا تعین کرسکیں۔ اس بارے میں مزید معلومات کی غرض سے کہ ہم کوکیز کا استعمال کیسے کرتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر جاتے وقت آپ انہیں کس طرح کنٹرول کرسکتے ہیں، براہ مہربانی ہماری کوکی پالیسی ملاحظہ کیجیے۔

ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو جس مقصد کےلیے استعمال کرتے ہیں اسے اکثر پروسیسنگ کے لیے ہمارا مقصد بھی قراردیا جاتا ہے اوراس کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے۔ ہم عام طور پر آپ کے ذاتی ڈیٹا کو ،جہاں کہیں قانونی طور پر ضروری ہو،آپ کی رضامندی سے پروسیس کرتے ہیں یابصورت دیگر ،جہاں مروجہ قانون کے ذریعہ اجازت دی گئی ہو یا ضرورت ہو۔

ہم آپ کو اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کرنے یا فراہم کرنے کے قابل نہیں ہوسکتے ہیں اگر آپ ہمیں ضروری ذاتی ڈیٹا فراہم نہیں کریں گے یا نہیں چاہتے ہیں کہ ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو پروسیس کریں جسے ہم ضروری سمجھتے ہیں اور / یا ہماری قانونی اور انضباطی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔

پروسیسنگ کے مقاصد

اگر ضروری ہو تو ہم درج ذیل مقاصد کے لیے آپ کے ذاتی ڈیٹا کو پروسیس کرتے ہیں،:

اپنا کاروبار چلانا

اس میں شامل ہیں:

  • کاروباری سرگرمیوں کا نظم و نسق کرنا ، مثلاًانتظامی کاموں کی انجام دہی ،خطرات کے بندوبست (risk management)کی سرگرمیاں ، آڈٹ اور اپنےمواصلاتی اور پروسیسنگ سسٹم کے آپریشن اور سیکیورٹی کو یقینی بنانا۔
  • مثال کے طور پر، صارفین کو عمدگی سے کام کرنے والی ویب سائٹ یا دیگر ایپلی کیشنز پیش کرنے کے لیے،اپنے سسٹمز، مصنوعات اور خدمات کو تیار کرنا، جانچنا اور تجزیہ کرنا
  • تربیت اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے،آپ کے ساتھ اپنے مواصلات،مثلاً فون کالز، کی نگرانی اور ریکارڈنگ۔
  • لین دین کو مؤثر بنانا اور تصدیق کرنا اور ہدایات یا درخواستوں پر عمل کرنا ، مثلًاکاؤنٹس کے درمیان رقم کی منتقلی اور کلائنٹس کی جانب سے تیسرے فریق کو ادائیگی کرنا۔

اپنی  مصنوعات اور خدمات کو بہتر بنانا (قانونی بنیاد: جائز دلچسپی یا رضامندی(

اس میں شامل ہیں:

  • اپنے نظاموں، مصنوعات اور خدمات کی تیاری، جانچ اور تجزیہ کرنا
  • تربیت اور معیار کو بہتر بنانے کے مقصد کے لیے،آپ کے ساتھ اپنے مواصلات،مثلاً فون کالز، کی نگرانی اور ریکارڈنگ۔
  • مارکیٹ ریسرچ کے لیے
  • آبادیاتی اینا لیٹکس کا انعقاد اور رویوں کا ڈیٹا مثلاًمجموعی ڈیٹا ، مثلاً روئیے کے بارے میں ڈیٹا سے گہری معلومات حاصل کرنا

اپنے برانڈ کو فروغ دینا اور اس کا تحفظ کرنا

اس میں شامل ہیں:

  • برانڈنگ اور کارپوریٹ امور کا نظم و نسق کرنا، مطبوعات /اشاعتیں تیار کرنا، مارکیٹنگ کی مہماتیار کرنا اور اشتہارات تیار کرنا
  • اپنی مصنوعات اور خدمات اور اپنی ایپلی کیشنز کے استعمال سے ڈیٹا اکھٹا کرکے انسائٹس حاصل کرنا، مثال کے طور پر،سوشل میڈیا کو سننا تاکہ کسٹمر انسائٹس اور کلیدی رجحانات کی نشاندہی کی جا سکے، جانچ کی جا سکے اورکسٹمر انسائٹس دریافت کیں جا سکیں۔
  • اپنے برانڈ اور ساکھ کے تحفظ اوراپنے برانڈ کےتذکرےکی شناخت کرنے کے لیے سوشل میڈیا کی نگرانی کرنا
  • اسپانسرشپ، عطیات اور ایونٹس کے لیے سہولت فراہم کرنا۔

ہم  سے رابطہ کرنا

اس میں شامل ہیں:

  • آپ کی درخواست کردہ مطبوعات، نیوز لیٹر، رپورٹیں اور متعلقہ مواد بھیجنا
  • آپ کی درخواست کے مطابق آپ کو معلومات اور اپنی مصنوعات اور خدمات کی رینج فراہم کرنا
  • بد سلوکی اور غلط کاموں کے بارے میں شکایات پر آپ کی رپورٹس کا جواب دینا بشمول سیٹی بجانا (whistleblowing) ۔

اپنےلوگوں کو اورآپ کومحفوظ رکھنا

اس میں شامل ہیں:

  • عمارت تک رسائی کے لیے شناخت کی تصدیق کے نظام کی جانچ پڑتال کرنا
  • دھوکا دہی اور / یا چوری جیسے دیگر جرائم کی روک تھام اور پتا لگانے کی غرض سے اپنی شاخوں ، احاطے اور اے ٹی ایم مشینوں پر سی سی ٹی وی کی نگرانی کی ریکارڈنگ کواستعمال کرنا
  • اپنی جائیدادوں اور احاطے میں رُونما ہونے والے واقعات یا ہنگامی حالات کی تحقیقات اور رپورٹنگ کرنا
  • آپ کے ڈیٹا کو محفوظ اور خفیہ رکھنے کی غرض سےاپنے نظاموں اور نیٹ ورکس کی حفاظت کے لیے
  • صحت اور تحفظ کی تعمیل کے دیگر مقاصد کے لیے

مالی جرائم کا پتا لگانا، تحقیقات کرنا اور ان کی روک تھام کرنا

اس میں شامل ہیں:

  • اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کی پالیسیوں پر عمل کرنا ، جس میں افراد کی شناخت کرنا اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے اندر ڈیٹا اور معلومات کے تبادلے کے لیے تحقیقاتی طریقہ کار ، اقدامات یا انتظامات انجام دینا شامل ہیں۔
  • دھن (money laundering)، دہشت گردی کی مالی اعانت یا دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام یا نشاندہی کے لیے پورے گروپ میں دستیاب پروگراموں کے مطابق ڈیٹا اور معلومات کا کوئی دوسرا استعمال
  • حقیقی یا مشتبہ دھوکہ دہی، مالی جرائم یا دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کے سلسلے میں صوتی اور الیکٹرانک مواصلات اور اسکریننگ ایپلی کیشنز اور لین دین کی نگرانی اور ریکارڈنگ
  • لاگو قانون میں دی گئی اجازت کی حد تک، اپنی قانونی اور انضباطی ذمہ داریوں اور داخلی پالیسیوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیےاپنے ساتھ ہونے والے صوتی اور برقی مواصلات کی ریکارڈنگ اور نگرانی

لاگو قوانین، ضوابط اور دیگر تقاضوں کی تعمیل

اس میں شامل ہیں:

  • اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کی پالیسیوں پرعمل کرنا ، بشمول افراد کو شناخت کرنا اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے اندر ڈیٹا اور معلومات کے تبادلے کے لیے تحقیقاتی طریقہ کار ، اقدامات یا انتظامات انجام دینا۔
  • جہاں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کام کرتا ہے،متعلقہ عمل داری میں،مقامی اور غیر ملکی قانون،ضوابط،ہدایات، فیصلوں یا عدالتی احکامات، درخواستوں، راہنما خطوط، حکومتی پابندیوں، بندشوں، امتناعات، رپورٹنگ کے تقاضوں، کسی بھی اتھارٹی (بشمول ملکی یا غیر ملکی ٹیکس حکام)، عدالت یا ٹریبونل، نافذ کرنے والی ایجنسی یا مبادلاتی ادارےکی جانب سے طلب کرنے پریا معاہدوں کی تعمیل کرنا۔
  • جہاں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کام کرتا ہے،قانونی، انضباطی، سرکاری، ٹیکس، قانون نافذ کرنے والے اداروں یا دیگر حکام، یا خود انضباطی یا صنعتی اداروں یا مالیاتی خدمات فراہم کرنے والوں کی انجمنوں کی طرف سے وقتا فوقتا جاری کردہ کسی بھی رضاکارانہ راہنما خطوط یا سفارشات پر عمل کرنا ۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے قانونی حقوق اور قانونی چارہ جوئی

اس میں شامل ہیں:

  • اپنے حقوق کی نشاندہی کرنا اور انہیں استعمال کرنا اور اپنے حقوق اور مفادات کو پہنچنے والے نقصان سے بچانا
  • کسی بھی ممکنہ قانونی چارہ جوئی یا تحقیقات کی صورت میں، ثبوت کے طور پر ،ضروری ریکارڈ کو برقرار رکھنا
  • قرضوں اور بقایا جات کی وصولی
  • اپنےحقوق یا اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے کسی دوسرے رکن کے حقوق کے نفاذ کے لیے قانونی چارہ جوئی کرنا
  • پیشہ ورانہ رائےحاصل کرنا
  • بیمہ کا دعویٰ (claim)کرنا یااُس کے بارے میں تحقیقات کرنا
  • بیمے سے تعلق رکھنے والے کسی بھی معاملے، یا کارروائی کا جواب دینا
  • کسی بھی موجودہ یا ممکنہ قانونی، انضباطی، یا صنعتی اداروں یا تنظیموں سے متعلق معاملات پرعمل یا کارروائی کرنا یا قانونی حقوق ثابت کرنا، استعمال یا دفاع کرنایا جواب دینا۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے انضمام، حصول اور اخراج میں سہولت فراہم کرنا

اس میں شامل ہیں:

  • انضمام، حصول، فروخت یا اخراج کے نتیجے میں اپنےکاروبار کی منتقلی کے بعد کاروبار کا جائزہ لینا اور آپ کو خدمات کا تسلسل فراہم کرنا
  • ڈیٹا سے تعلق رکھنے والی معاملت کے سلسلے میں اپنے کاروبار کے تمام یا کسی بھی حصے اور /یا اثاثے یا شریک یا ذیلی شریک کے حقیقی یا ممکنہ تفویض کنندہ کو اس قابل بنانا کہ وہ اُس لین دین کا جائزہ لے سکے جس کا مقصد تفویض ، شرکت یا ذیلی شرکت کا متعلق ہونا ہے۔

ہم بعض اوقات ، اور آپ کی رضامندی سے ،اورلاگو قانون کے مطابق اضافی رازداری کے نوٹس کی معلومات فراہم کرکے اور براہ راست مارکیٹنگ کے مقاصد کے لیے آپ کو متعلقہ مارکیٹنگ کمیونیکیشنز (مثلاً  ڈاک ، برقی ڈاک (email)، ٹیلی فون ، ایس ایم ایس ، محفوظ پیغامات ، موبائل ایپ یا سوشل میڈیا) بھیجنے کے لیے آپ کے رابطے کی تفصیلات کا استعمال کرسکتے ہیں۔

ہم آپ کو درج ذیل قسم کے مواصلات بھیج سکتے ہیں (جب تک کہ آپ نے ہمیں مطلع نہ کیا ہو کہ آپ اس طرح کے مواصلات حاصل کرنا نہیں چاہتے ہیں):

  • اپنی یا دیگر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کی مصنوعات اور خدمات کے بارے میں خبریں، پیشکشیں اور پروموشنز
  • تیسرے فریقین کی جانب سے یا اُن سے متعلق مصنوعات اور خدمات کے بارے میں معلومات، مثلاً مالی اداروں، بیمہ کرنے والوں، کریڈٹ کارڈ کمپنیوں، سیکورٹیز اور سرمایہ کاری، موبائل والیٹ  (wallet)اور ڈیجیٹل ادائیگی کی خدمات فراہم کرنے والے
  • اپنےیا متعلقہ تیسرے فریق کے انعام، وفاداری (loyalty)یا مراعات کے پروگراموں اور متعلقہ خدمات اور مصنوعات کی تفصیلات
  • ہمارے کو-برانڈنگ (co-branding)شراکت داروں کی طرف سے پیش کردہ ہماری یا متعلقہ تیسرےفریق کی مصنوعات اور خدمات کے بارے میں معلومات (ایسےکو- برانڈنگ شراکت داروں کے نام متعلقہ مصنوعات اور خدمات کے لیے درخواست فارم میں پایا جاسکتا ہے، جیسا بھی معاملہ ہو)
  • مارکیٹ کی تحقیق
  • مقابلوں اور خوش قسمت کی قرعہ اندازی (lucky draws)کے بارے میں معلومات
  • خیراتی اور / یا غیر منافع بخش عطیات، کفالت اور حصص کے لیےاپنی یا متعلقہ تیسرے فریقین کی جانب سے اپیلیں کرنا؛ اور
  • اپنے یا متعلقہ تیسرے فریق کے سیمینارز، ویبی نارز (webinars) اور دیگر متعلقہ واقعات یا مواقع کے بارے میں  معلومات اور مواصلات۔

اپنے پاس موجود آپ کا ذاتی ڈیٹا اکھٹا کرکے  ہم ،آبادیاتی اور انسائٹس اینالیٹکس استعمال کرتے ہوئے، مارکیٹ کے بارے میں تحقیق کر سکتے ہیں تاکہ آپ کو مارکیٹنگ کے بارے میں ایسا مواصلات فراہم کر سکیں جو آپ کی ضرورت کے مطابق اور زیادہ متعلق ہو۔

ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم فراہم کرنے والوں کو،جن کے ساتھ ہم آن لائن سوشل میڈیا اشتہارات کی غرض سے مشغول ہوتے ہیں اورجہاں آپ نے ہمیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم فراہم کنندہ کو کوکیز   (cookies) استعمال کرنے کی اجازت دی ہے ،وہ  ان پلیٹ فارمز پر مارکیٹنگ میں ہماری اعانت کرتےہیں، انہیں آپ کے بارے میں محدود معلومات فراہم کرسکتے ہیں ۔ مثال کے طور پر ، یہ معلوم کرنے کے لیے کہ آیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم فراہم کنندگان کے پاس آپ کااکاؤنٹ ہے تاکہ وہ آپ کو ہماری مصنوعات اور خدمات کے بارے میں زیادہ متعلقہ مارکیٹنگ مواصلاتی پیغامات دکھائیں یا آپ کو ہماری مصنوعات اور خدمات کے اشتہارات وصول کرنے سے خارج کردیں جو آپ پہلے ہی استعمال کرتے ہیں۔

مارکیٹنگ کے سلسلے میں ہم کوکیز کو کس طرح استعمال کرتے ہیں اس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ مہربانی ہماری کوکی پالیسی ملاحظہ کیجیے۔

آپ نیچے دیئے گئے ’رابطہ کیسے کریں‘ سیکشن میں درج تفصیلات کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کرکے ،اپنے حقوق کے مطابق، اس طرح کی مارکیٹنگ مواصلات حاصل کرنے کے حوالے سے اپنی رضامندی واپس لے سکتے ہیں یا اس طرح کی مارکیٹنگ مواصلات حاصل کرنے سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔

ہم اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے اندر آپ کے ذاتی ڈیٹا کا اشتراک کرسکتے ہیں۔  جیسا کہ اس رازداری کے نوٹس میں بیان کیا گیا ہے ،اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ آپ کے ذاتی ڈیٹا کو پروسیسنگ کے مقاصد کے لیےاپنے سروس فراہم کنندگان ، کاروباری شراکت داروں ، دیگر تیسرے فریقوں اور ،قانون کی ضرورت کے مطابق یا کسی بھی اتھارٹی کی درخواست پر،فراہم کرسکتا ہے ۔  یہ کون سے ادارے ہو سکتے  ہیں اس کا انحصار ایک فرد کے طور پر ہمارے ساتھ آپ کے تعامل  پر منحصر ہے۔

ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کاکس طرح اورکس کے ساتھ اشتراک کرتے ہیں، اسےمحدود رکھتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرتے ہیں کہ جب آپ کے ذاتی ڈیٹا کا اشتراک کیا جائے تو اسے خفیہ اور محفوظ بھی رکھا جائے۔ جہاں تعلق رکھتاہواور قانون کے ذریعہ اس کی اجازت بھی دی گئی ہو، ہم ذیل کے ساتھ آپ کے ذاتی ڈیٹا کا اشتراک کرسکتے ہیں تاکہ پروسیسنگ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کر سکیں:

  • اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے دیگر ارکان
  • بااختیارتیسرے فریقین
  • کوئی بھی دوسرا شخص جسے آپ نے ،اپنی رضامندی سے ،ہمارے ساتھ اپنے ذاتی ڈیٹا کا اشتراک کرنے کا اختیار دیا ہو۔
  • تیسرےفریقین جو آپ کے بارے میں معلومات کی تصدیق کر سکتےہیں
  • دیگر غیر سرکاری تیسرے فریقین جو دھن (money laundering)، دہشت گردی، دھوکا دہی اور دیگر مالی جرائم کی روک تھام کی غرض سے مالی جرائم کی روک تھام کے ڈیٹا بیس کی جانچ پڑتال کرتے ہیں۔
  • ہمارے سروس پارٹنرز
  • پیشہ ور مشیر جیسا کہ آڈیٹرز، قانونی مشیر
  • بیمہ کنندگان یا انشورنس بروکرز
  • خدمات فراہم کرنے والے ، مثلاً آپریشنل ، انتظامی ، ڈیٹا پروسیسنگ اوردیگر ٹیکنالوجی سروس فراہم کرنے والے ، جن میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے آپریشنز یا مصنوعات اور خدمات کی فراہمی میں بہتری یا بہتری کا تجزیہ کرنے والے اور سہولت فراہم کرنے والاکوئی بھی شخص یا شراکت دار شامل ہے۔
  • پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے والے، مثلاً مارکیٹ کی ریسرچ کرنے والے افراد، فرانزک تفتیش کار اور مینجمنٹ کنسلٹنٹس
  • تشہیری کمپنیاں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم فراہم کرنے والے
  • اسٹریٹجک ریفرل پارٹنرز
  • کاروباری اتحاد، کو- برانڈنگ(co-branding) پارٹنرز یا دیگر کمپنیاں یا ادارے جن کے ساتھ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ معاہدوں کے انتظامات یا دیگر مشترکہ منصوبوں کی بنیاد پر تعاون کرتا ہے۔
  • سوشل میڈیا اور تشہیری کمپنیاں
  • خیراتی اور غیر منافع بخش ادارء۔
  • مالی خدمات فراہم کرنے والے دیگرادارے
  • مالی خدمات فراہم کرنے والے دیگر ادارے، مثلاً مرچنٹ بینک،کارسپانڈنس بینک یا قومی بینک
  • ادائیگی کی خدمات فراہم کرنے والے ادارے،جن میں موبائل والیٹ(mobile wallet) اور ڈیجیٹل ادائیگی کی خدمات فراہم کرنے والے، تاجر، تاجروں کاحصول کرنے والی کمپنیاں، کریڈٹ کارڈ کمپنیاں، ادائیگی پروسیس کرنےوالے اور کارڈ ایسوسی ایشن کے ارکان، ادائیگی شروع کرنے والے اور کارڈ پر مبنی ادائیگی کے آلات سروس فراہم کرنے والے جیسے ویزا (VISA)اور ماسٹر کارڈ(MasterCard) شامل ہیں۔
  • کوئی بھی مالی ادارہ اور تاجروں کا حصول کرنے والی کمپنی جس کے ساتھ آپ لین دین کرتے ہیں یا تجویز کرتے ہیں ۔
  • سرکاری حکام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے

جیسا کہ قانون کے تحت ضروری ہو یا کسی بھی اتھارٹی کی جانب سے کی گئی درخواست کے مطابق ، جس میں کوئی بھی سرکاری ، نیم سرکاری ، انضباطی ، انتظامی ، انضباطی یا سپروائزری ادارہ، عدالت،ٹریبونل ، انفورسمنٹ ایجنسی ، ایکسچینج باڈی یا ملکی یا غیر ملکی ٹیکس حکام شامل ہیں ، جو آپ کے دائرہ اختیار کے اندر یا باہر کسی بھی اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے رکن پر اختیار رکھتے ہیں اور آیا اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے رکن کا آپ کے ساتھ تعلق ہے یا نہیں۔

  • کسی بھی متعلقہ عمل داری میں ،جہاں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کام کرتا ہے،خود انضباطی یاصنعتی اداروں کی تنظیمیں یا مالی خدمات فراہم کرنے والوں کی تنظیمیں۔
  • دیگر تیسرے فریقین
  • ہمارے لیے رازداری کی ذمہ داری کے تحت کوئی دوسرا شخص، بشمول اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کا کوئی دوسرا رکن، جس نے ایسی معلومات کو خفیہ رکھنے کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔

آپ کا ذاتی ڈیٹا ،اس رازداری کے نوٹس میں بیان کردہ مقاصد کے لیے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے اندر یا دیگر تیسرے فریقین کے ساتھ ،اپنے ذریعہ سے، پروسیس ، ذخیرہ ، اشتراک ، منتقل یا ظاہر کیا جاسکتا ہے۔ ہم ایسا اپنے لین دین میں سہولت فراہم کرنے اوراپنےعمل اور کاروباری سرگرمیوں کو بہتر بنانے اور مدد کرنے اور اپنی قانونی اور انضباطی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنے کے لیے کرتے ہیں۔ اس میں آپ کے ذاتی ڈیٹا کو دوسرے کےدائرہ اختیار میں پروسیسنگ ، اسٹور ، اشتراک ، منتقلی یا ظاہر کرنا شامل ہوسکتا ہے۔

اگرآپ کے ذاتی ڈیٹا کے وصول کنندگان کی عمل داری پاکستان سے باہر ہیں اور وہاں ، پاکستان کی طرح ڈیٹا کے تحفظ کے مقامی قوانین موجودنہیں ،ایسی صورت میں بھی ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے  تمام ضروری اقدامات کریں گے کہ آپ کے ذاتی ڈیٹا کو مروجہ قانون کی تعمیل کے لیے مناسب سطح کے تحفظ اور حفاظتی اقدامات حاصل ہوں۔

ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کی رازداری اور حفاظت کو بہت سنجیدگی سےلیتے ہیں۔ آپ کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے، ہم نے آپ کے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت اور اسے خفیہ رکھنے کے لیے مناسب تکنیکی، طبعی اور تنظیمی اقدامات کا ایک سلسلہ رکھاہے تاکہ آپ کے ذاتی ڈیٹا کو صیغۂ راز میں رکھا جا سکے، مثال کے طور پر، تیسرے فریقین کے ساتھ ہمارے انتظامات میں مناسب رازداری، ڈیٹا کا تحفظ اور سلامتی کی شرائط کے ساتھ معاہدوں کا استعمال ۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ نے انفارمیشن سیکیورٹی ڈیٹا کی رازداری کی پالیسیوں کو نافذ کیا ہے ، جس میں انسیڈنٹ مینجمنٹ (incident management)اور رپورٹنگ کا طریقہ کار ،پالیسیاں، أصول اور تیکنکی اقدامات شامل ہیں تاکہ قانونی اور انضباطی تقاضوں کی تعمیل کی جا سکے۔ ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے والے عملے کو تربیت دیتے ہیں اور اُن کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ ہمارے ڈیٹا کی رازداری اور سیکورٹی کے معیارات کی تعمیل کریں۔ ہمارے اپنے سروس فراہم کنندگان، یا دیگر تیسرے فریقین کے لیے ضروری ہے ،جن کے ساتھ ہم مشغول ہیں اور جن کے ساتھ ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کا انکشاف کرتے ہیں کہ وہ  بھی،آپ کے ذاتی ڈیٹا کو سنبھالنے، رسائی دیتے وقت،یا پروسیس کرتے وقت،اسی طرح صیغۂراز، ڈیٹا کی رازداری اور سیکیورٹی  کےمعیارات اور اقدامات کو نافذ کریں ۔

اس رازداری کے نوٹس میں بیان کردہ مقاصد کے لیے، جب آپ ہمارے ساتھ رابطےمیں ہیں ، ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو کاروباری سرگرمی یا قانونی وجوہات کی بنا پرمحفوظ رکھتے ہیں اور ،بعد میں، آپ کے ذاتی ڈیٹا کو،اس کی قسم پر انحصار کرتے ہوئے، اپنی ڈیٹا برقرار رکھنے کی پالیسی کے معیارات کے مطابق اور لاگو قانون اور ضوابط کے تحت کچھ عرصے تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ جب ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہوگی تو ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا حذف کردیں گے ، اس کی شناخت ختم کردیں گے ، ضائع کردیں گے اور / یا بند کردیں گے۔

ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کا احترام کرتے ہیں، اور ہم آپ کی معلومات کو کس طرح استعمال کرتے ہیں اس کے بارے میں آپ کے مندرجہ ذیل حقوق ہیں:

  • آپ کا اپنے ڈیٹا تک رسائی کا حق – آپ کو یہ جانچنے کا حق حاصل ہے کہ آیا ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا رکھتے ہیں، اور آپ ہم سے اس طرح کے ڈیٹا کی ایک نقل اور معلومات طلب  کرسکتے ہیں کہ ہم نے اسے کس طرح  استعمال کیا ہے۔
  • اپنے ڈیٹا کو درست  کرنے کے لیے آپ کا حق اگر آپ کی ذاتی تفصیلات تبدیل ہوگئی ہیں، یا آپ کو یقین کہ ہمارے پاس آپ کے بارے میں غلط یا پرانی معلومات ہیں، تو آپ ہمیں اسے اپ ڈیٹ کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔
  • اپنےڈیٹاکوحذف کرنے کا حق – آپ ہمیں اپنا ذاتی ڈیٹا حذف کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔تاہم، ہمیں  آپ کو اپنی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے لیے کچھ ذاتی تفصیلات کی ضرورت  ہوسکتی ہے۔
  • آپ کاڈیٹاپروسیسنگ کو محدود کرنے یا اُس پراعتراض کرنے کا حق آپ ہمیں اپنے ڈیٹا کا استعمال روکنے یا اسے استعمال کرنے کے طریقے کو تبدیل کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ تاہم ، ہمیں آپ کے ساتھ مشغول ہونے یا آپ کو اپنی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے  کے لیے کچھ ذاتی تفصیلات کی ضرورت ہوسکتی ہے۔
  • آپ کا خودکار فیصلہ سازی پر اعتراض کرنے کا حق – اگر یہ آپ پر منفی اثر ڈالتا ہےتوآپ ہمیں صرف خودکار پروسیسنگ کے ذریعہ کیے گئے فیصلے کا جائزہ لینے کے لیے کہہ سکتے ہیں ۔
  • ڈیٹا کی انتقال پذیری (portability)کے بارے میں آپ کا حق آپ ہم سے اپنے ذاتی ڈیٹا کو کسی دوسرےادارے کو ایک ایسےانداز میں فراہم کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں جسے مشینوں کے ذریعہ آسانی سے پڑھا جاسکتا ہو۔
  • رضامندی فراہم کرنے یا تبدیل کرنے یا واپس لینےکے لیے آپ کا حق ہم وقتا فوقتا آپ کے ذاتی ڈیٹا پر کارروائی کرنے کے لیے آپ کی رضامندی طلب کرسکتے ہیں۔اگر آپ پہلے سے فراہم کردہ رضامندی کے بارے میں اپنا ذہن تبدیل کرتے ہیں توآپ اس طرح کی رضامندی فراہم نہ کرنے کا انتخاب کرسکتے ہیں یا کسی بھی وقت ہمیں مطلع کرسکتے ہیں۔ تاہم، اس طرح ہم اپنی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے یا مخصوص ذاتی ڈیٹا کے بغیر آپ کے ساتھ مشغول ہونے کے قابل نہیں ہوسکتے ہیں۔
  • براہ راست مارکیٹنگ سے دستبردار ہونےکے لیے آپ کا حقآپ اپنی رضامندی واپس لے سکتے ہیں اور ہمیں کسی بھی وقت مارکیٹنگ کی ای میلز یا سروے کے دعوت ناموں کی ترسیل روکنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔

ہم لاگو قانون کے مطابق آپ کے ذاتی ڈیٹا کے حقوق کو استعمال کرنے کی درخواستوں کا جواب دیں گے۔ ہم آپ کی درخواست پر کارروائی کرنے سے پہلے آپ کی شناخت کی تصدیق کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ اگر آپ کے ذہن میں اپنے کے حقوق کے بارے میں کوئی سوالات ہیں تو، براہ مہربانی ذیل کی تفصیلات کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کریں۔

مندرجہ ذیل اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کمپنی پاکستان میں آپ کے ذاتی ڈیٹا کے کنٹرولر کے طور پر کام کرتی ہے:

  • اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمیٹڈ

اگر آپ کے ذہن میں اس رازداری کے نوٹس کے بارے میں کسی قسم کے سوالات ہیں یا آپ ذاتی ڈیٹا کے تحفظ حوالے سے کسی بھی حق کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو، آپ Complaints.Pakistan@sc.com  پر ہمارے ڈیٹا پرائیویسی آفیسر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

یا ڈاک کے ذریعے:

کلائنٹ کیئر یونٹ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمیٹڈ

پہلی منزل

این جے آئی بلڈنگ

آئی آئی چندریگر روڈ کراچی۔

فون:002-002-111

برقی پتا:  Complaints.Pakistan@sc.com

آپ کوکوئی شکایت ہے؟

اگر آپ کو کوئی خدشات یا شکایات ہیں کہ ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا کس طرح استعمال کر رہے ہیں تو، براہ مہربانی ہم سے رابطہ کریں ۔آپ ہمارے ڈیٹا پرائیویسی آفیسر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

کوکیز(Cookies)

براہ مہربانی ہماری کوکی پالیسی ملاحظہ فرمائیے جو علیٰحدہ بیان کی گئی ہے۔

اس رازداری کے نوٹس کو 22 اگست 2023ءکو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔

آپ کے ذاتی ڈیٹا کا تحفظ

آپ کا ذاتی ڈیٹا ہمارے لیےبہت اہمیت رکھتا ہے لہٰذاہم یہ بات یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہم اِسے کس طرح استعمال کرتے ہیں اور کس طرح اِس کی حفاظت کرتےہیں، آپ اُس سے باخبر ہیں۔ذاتی ڈیٹا ایسی معلومات ہوتیں ہیں جو آپ کی شناخت کےلیےاستعمال کیں جاتیں ہیں یا پھرایک فرد کے طور پر آپ کے بارے میں ہوتیں ہیں۔اس  رازداری نوٹس میں، ہم واضح کریں گے کہ ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا کس طرح اکھٹا کرتے ہیں ،تقسیم کرتے ہیں اور استعمال کرتے ہیں۔ ہم آپ کو، آپ کے حقوق کے بارے میں بھی، بتائیں گے کہ آپ اُنہیں کس طرح استعمال کرسکتے ہیں۔ہم وقتاً فوقتاً،آپ کو، جہاں کہیں بھی متعلق ہو،مخصوص ذرائع، مصنوعات، خدمات، کاروبار اوردیگرسرگرمیوں کے بارے میں بھی،علیحٰدہ نوٹس کی صورت میں اورجس میں  رازداری کے بارے میں اضافی معلومات فراہم کیں گئیں ہوں، آپ کو مطلع کر سکتے ہیں۔ اس رازداری نوٹس میں ،”ہم“، ”ہمیں“یا ”ہمارا“سے مراد  اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کی شاخ، ذیلی یا قانونی ادارہ ہے جو اسٹینڈرڈ چارٹرڈ برانڈ کے تحت کام کرتا ہے اورجس کے ساتھ آپ بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر تعامل کرتے ہیں اورجو آپ کا ذاتی ڈیٹا پروسیس کرتا اور فیصلہ کرتا ہے کہ اُسے کس طرح اکھٹا اور استعمال کیا جائے۔  اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ سے مراد انفرادی یا اجتماعی طور پر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پی ایل سی، اس کے ذیلی ادارے اور ملحقہ اداروں میں سے ہر شاخ یا نمائندہ دفتر شامل ہے۔  اس رازداری نوٹس  کو فراہم کرنے والے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے متعلقہ رکن/ارکان کے بارے میں تفصیلات جاننے کے لیے’ رابطہ کیسے کریں‘ سیکشن ملاحظہ کیجیے۔ ہماری کچھ ملحقہ ویب سائٹس بطوربرانڈ اپنی الگ شناخت  رکھتیں ہیں اور اُن کے اپنے الگ رازداری نوٹس ہیں جواُن کی جانب سے فراہم کردہ مخصوص مصنوعات اور خدمات سے تعلق رکھنے والی معلومات فراہم کرتے ہیں۔جیسا کہ اُن ملحقہ اداروں کی جانب سے ہدایت کی گئی ہو،آپ کورازداری کے اُن متعلقہ  نوٹسز کامطالعہ کرنا چاہیےتاکہ یہ جان سکیں کہ یہ ملحقہ ادارے آپ کے ذاتی ڈیٹا کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔یہ رازداری نوٹس کسی تیسرےفریق کی ایسی ویب سائٹس پر لاگو نہیں ہوتا ہے جہاں ہمارے آن لائن اشتہارات دکھائے جاتے ہیں یا تیسرےفریق کی منسلکہ ویب سائٹس پر جسے ہم چلاتے یا کنٹرول نہیں کرتے ہیں۔ ان ویب سائٹس کے اپنے رازداری نوٹس ہوسکتے ہیں،جن کا آپ مطالعہ کر سکتے ہیں تاکہ سمجھ سکیں کہ وہ آپ کا ذاتی ڈیٹا کس طرح اکھٹا کرتے ہیں اور پروسیس کرتے ہیں اور آپ کے حقوق کیاہیں۔ ہم وقتا فوقتا اس رازداری نوٹس میں تبدیلیاں لاتے رہیں گے۔ آپ اس موجودہ رازداری نوٹس کے ورژن کی تاریخ، اس نوٹس کےآخر میں تلاش کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کےذہن میں  اپنے ذاتی ڈیٹا کے بارے میں کسی قسم کے سوالات یا اندیشےہیں تو، براہ کرم رابطہ کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ (آپ نیچے ’رابطہ کیسے کریں‘ کے ذیل ہمارے بارے میں تفصیلات تلاش کرسکتے ہیں)۔

جب آپ ہمارے پاس ملازمت کے لیے درخواست دیتے ہیں یا ہمیں خدمات فراہم کر رہے ہیں تو ایسی صورت میں ،اگر اس کی ضرورت ہو اور قانون میں اجازت بھی دی گئی ہو، ہم آپ کے بارے میں درج ذیل قسم کا ذاتی ڈیٹا اکھٹا کر سکتے ہیں۔اگر آپ ہمیں کسی اور شخص کا ذاتی ڈیٹا فراہم کرتے ہیں تو ، آپ کے پاس ایسا کرنے کے لیےاس شخص کی جانب سےاجازت موجود ہوناچاہئے اور اس پر واضح ہونا چاہئے کہ ہم اس ڈیٹا کو کس طرح استعمال کریں گے۔

  • شناختی ڈیٹا – ایسی معلومات جو آپ کی (منفرد یا نیم منفرد طور پر)شناخت کرتی ہے ، مثال کے طور پر، آپ کا نام، آپ کی صنف، آپ کی تاریخ پیدائش، آپ کی قومیت، آپ کی تصاویر، آپ کی سی سی ٹی وی اور ویڈیو ریکارڈنگز یانئی بھرتی کے عمل کے حصے کے طور پر جمع کرائی گئی ویڈیو، کیمرے سے کھینچی گئی تصاویر یا آڈیو ریکارڈنگز، اور دیگر شناخت کنندگان، بشمول سرکاری  اہلکار/سرکاری شناختینشاناتمثلاً قومی شناختی نمبر، پاسپورٹ نمبر اور ٹیکس شناختی نمبر
  • رابطے کا ڈیٹا – ایسی معلومات جو آپ کو مخاطب کرنےیا آپ کو پیغام بھیجنےیا اطلاع پہنچانے کی اجازت دیتیںہیں۔ مثال کے طور پر ، آپ کا برقی ڈاک کا پتا(email) ، آپ کا فون یا موبائل نمبر اور آپ کا رہائشی یا کاروباری پتا۔
  • پیشہ ورانہ ڈیٹا–  آپ کے تعلیمی یا پیشہ ورانہ پس منظر کے بارے میں معلومات۔ مثال کے طور پر، تعلیمی پس منظر (جیساکہ آپ کی یونیورسٹی یا اسکول کاڈپلوما/سرٹیفکیٹس اور دیگر تعلیمی اسناد)، موجودہ اور سابقہ ملازمت کی تفصیلات (بشمول تنخواہ /بونس اور ملازمین کے فوائد کی اسکیم)، نصابیعرصہ حیات(curricular vitae)/حیاتیاتی خلاصہ (resume)، پیشہ ورانہ قابلیت، حوالہ جات اور ورک ویزا، وغیرہ۔
  • مالی اور تجارتی ڈیٹا – اگر ضروری ہو،ایسی معلومات جو آپ کی مالی کیفیت اور پس منظر، حیثیت اور تاریخ (history)بیان کرتیںہیں،مثال کے طور پر،آپ کی کریڈٹ رپورٹیں،تنخواہ کی پرچیاں(pay slips)  ور دیگر مالی معلومات۔
  • جغرافیائی محل وقوع کا ڈیٹا – ایسی معلومات جو ڈیوائس کا محل وقوع فراہم کرتیں ہیں یا اُس پر مشتمل ہوتی ہیں،مثلاً ، آپ کا انٹرنیٹ پروٹوکول (آئی پی) پتا یا کوکیز (cookies)کی صورت میں آپ کاشناخت کنندہ ۔
  • رویوں کاڈیٹا– ایسی تجزیاتی معلومات جو ہماری مصنوعات اور خدمات کے استعمال سے متعلق آپ کے رویوں کی خصوصیات کو واضح کرتیں ہیں۔مثال کے طور پر، ملازمت سے پہلے کی گئی کسی بھی جانچ کے نتائج مثلاً سائیکومیٹرک ٹیسٹنگ
  • ذاتی تعلقات کا ڈیٹا – ایسی معلومات جوافراد یا اداروں کے ساتھ وابستگی یا قریبی رابطوں کےحوالے سے آپ کو شناخت کرسکتیں ہیں۔مثلاً، سیاسی طور پر ظاہر شخص، سرکاری عہدیدار، کلائنٹ، قریبی ذاتی یا قریبی مالی تعلقات
  • مواصلاتی ڈیٹا – ایسی معلومات جوآپ سے تعلق رکھتیں ہیں اورآپ کی آواز ، پیغام رسانی ،برقی ڈاک(email)،دیگر مواصلات میں موجود ہوں۔ مثال کے طور پر،ملازمت کے لیے درخواست فارم کے ذریعے فراہم کیں گئیں معلومات۔

کبھی کبھی، ہمیں آپ کے بارے میں زیادہ حساس ذاتی ڈیٹا اکھٹا کرنے کی ضرورت ہوسکتی ہے  لیکن ہم ایساصرف اس صورت میں کرتے ہیں جب ضروری ہو اور ہمیں آپ کی رضامندی  حاصل ہو، یا جہاں قانون کے ذریعہ اجازت دی گئی ہو۔ اس حساس ذاتی ڈیٹا  میں (جسے بعض اوقات خصوصی زمرے کا ذاتی ڈیٹا بھی کہا جاتا ہے) درج ذیل چیزیں شامل ہوسکتی ہیں:

  • نسلی یا قومی نسب کاڈیٹا – معلومات جو آپ کے نسلی یا قومی نسب کو ظاہر کرتےہیں۔
  • صحت کا ڈیٹا – آپ کی تندرستی کی کیفیت سے متعلق معلومات
  • تجارتی انجمنوں کی رکنیت کا ڈیٹا– اگر مخصوص عمل داری سے متعلق ہو۔
  • مجرمانہ سزاؤں، کارروائیوں یا الزامات کا ڈیٹا – ایسی معلوماتجنہیں ہممجرمانہ سزاؤں کے بارے میں یا مالی جرائم کی روک تھام کے لیے اپنی ذمہ داریوں کے سلسلے میں حاصل کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، کسی بھی  نوعیت کی مجرمانہ سزائیں یا متعلقہ معلومات کے بارے میں تفصیلات۔ اس میں جرائم یا مبینہ جرائم یا سزاؤں کی تفصیلات شامل ہیں۔

ہم روزگار اور نئی بھرتی میں مساوی مواقع اور منصفانہ سلوک کے لیے پُرعزم ہیں۔ چنانچہ ہم،اس کے ایک حصے کے طور پر، ہم درخواست دینےکے دوران آبادیاتی سوالات پوچھتے ہیں جو اختیاری (optional) ہوتے ہیں۔ یہ سوالات اُن مقاصد کو آگے بڑھانے، نمائندگی میں کمی کو دور کرنے اور کام کا متنوع اور جامع ماحول پیدا کرنے کی غرض سے پوچھے جاتے ہیں۔ نئی بھرتی کے عمل کے حصے کے طور پر ،اُن سوالات کے جوابات بھرتی منیجر یا متعلقہ فیصلہ سازوں  کو فراہم نہیں کیے جاتے ہیں۔ آپ کے پاس اُن سوالات کا جواب نہ دینے کا اختیارموجود ہوتاہے۔

ہم عام طور پر آپ کا ذاتی ڈیٹا براہ راست آپ سے حاصل کرتے ہیں، لیکن دیگر ذرائع سے بھی حاصل کرسکتے ہیں، جن میں درج ذیل شامل ہیں:

  • جن لوگوں کو آپ جانتے ہیں – مثلاً:
    • دوست یا رشتہ دار جنہوں نے آپ کو ہمارے پاس بھیجا ہے
    • آپ کے سابق آجرین
    • بھرتی کرنے والے ادارے(recruitment agencies)
    • ایسے دوسرے افرادجنہیں آپ نے اپنی جانب سے ثالث مقرر کرتے ہیں
    • ایسے دوسرے افرادجنہیں آپ اپنی جانب سے عمل کرنے کے لیے مقرر کرتے ہیں۔
  • کاروبار ی اور دیگر ادارے – جیساکہ:
  • آپ کاموجودہ آجر اور / یا کمپنی ، کاروبار ی ادارہ یا کوئی اورادارہ جس کی آپ نمائندگی کرتے ہیں یا آپ سے تعلق رکھتے ہیں۔
  • کریڈٹ ریفرنس اور دھوکا دہی کی روک تھام کرنے والے ادارے
  • مجرمانہ ریکارڈ کابیورو
  • اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کیریئر کا ویب پیج
  • سوشل نیٹ ورک کی سائٹس ، مثال کے طور پر لنکڈ اِن ، فیس بک اور گوگل +
  • عوامی سطح پر دستیاب وسائل – مثلاًآن لائن ڈائریکٹریاں،کیرئیر پلیٹ فارمز،مطبوعات، سوشل میڈیا کی پوسٹیں اور دیگر معلومات جو عوامی سطح پر دستیاب ہوں۔
  • کوکیز (Cookies)جب آپ ہماری ویب سائٹس براؤز کرتے، آن لائن بینکاری کرتے ہیں یا موبائل ایپلی کیشنز استعمال کرتے ہیں تو ایسی صورت میں ہم کوکیز استعمال کر سکتے ہیں تاکہ، خودکار طریقےسے،آپ کی ڈیوائس پردستیاب معلومات حاصل کرسکیں۔ہم ایسی معلومات کو، جہاں کہیں متعلقہ ہوں، اندرونی تجزئیےاور مسائل کے ازالے(troubleshooting)، آپ کوشناخت کرنے اور آپ کی ترجیحات کو یاد رکھنےکے لیے استعمال کر سکتے ہیں تاکہ اپنےمواد کے معیار کو بہتراورانفرادی بنانے اور آپ کے اکاؤنٹ کے تحفظ کی حیثیت کا تعین کرسکیں۔ اس بارے میں مزید معلومات کی غرض سے کہ ہم کوکیز کا استعمال کیسے کرتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر جاتے وقت آپ انہیں کس طرح کنٹرول کرسکتے ہیں، براہ مہربانی ہماری کوکی پالیسیملاحظہ کیجیے۔

ہم نابالغ افراد کوبھرتی نہیں کرتے ہیں(عام طور پر اس کا مطلب ہے کہ آپ 18 سال سے کم  عمر کے ہیں، لیکن اس بات کا انحصار اس پر ہوسکتا ہے کہ آپ کہاں رہتے ہیں)۔اگر آپ متعلقہ عمل داری میں نابالغ ہیں تو آپ کو بھرتی کرنے کے سلسلے میں، ہمارے لیے،آپ سے رابطہ کرنے سے پہلے، آپ کے والدین یا سرپرست کی رضامندی حاصل کرنا ضروری ہے۔

ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا اس لیے اکھٹا کرتے ہیں کہ ہم  اپنے نئی بھرتی کے عمل کا نظم و نسق کر سکیں اوراپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو جس مقصد کےلیے استعمال کرتے ہیں اسے اکثر پروسیسنگ کے لیے ہمارا مقصد بھی قراردیا جاتا ہے اوراس کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے۔ ہم عام طور پر آپ کے ذاتی ڈیٹا کو ، جہاں کہیں قانونی طور پر ضروری ہو،آپ کی رضامندی سے پروسیس کرتے ہیں یابصورت دیگر ،جہاں مروجہ قانون کے ذریعہ اجازت دی گئی ہو یا ضرورت ہو۔

ہم ملازمت کے لیے آپ کی درخوست پر اس وقت تک مزید عمل کر نہیں سکتے  جب تک آپ ہمیں ضروری ذاتی ڈیٹا فراہم نہیں کرتے ہیں یا نہیں چاہتے ہیں کہ ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا پر کارروائی کریں جسے ہم ضروری سمجھتے ہیں اور/یا جس کی ہمیں اپنی قانونی اور انضباطی ذمہ داریاں پورا کرنے کے لیے ضرورت ہے۔

پروسیسنگ کے مقاصد

اگر ضروری ہو تو ہم درج ذیل مقاصد کے لیے آپ کے ذاتی ڈیٹا کو پروسیس کرتے ہیں،:

ملازمت کے لیے آپ کی درخواست کا جائزہ لینا اور اس پر عمل کرنا

اس میں شامل ہیں:

  • آپ کی درخواست کا جائزہ لینا (جس میں انٹرویو کی ویڈیوز شامل ہوسکتی ہیں)
  • آپ کی مہارت، قابلیت اور ،جس ملازمت یا مشغولیت کے لیے آپ نے درخواست دی تھی،اُس کےلیے آپکی موزونیت کا اندازہ لگانا (بشمول سائیکومیٹرک ٹیسٹ کے نتائج)
  • آپ کی درخواست پر کارروائی کرنا
  • آپ کی شناخت کی تصدیق کے لیے قبل از ملازمت یا قبل از مصروفیت کی تلاش، پس منظر کی چھان بین کرنا
  • حوالہ جات حاصل کرنا
  • آپ کی درخواست کے سلسلے میں آپ سےرابطہ کرنا۔ ہم آپ کو کیریئر کے دیگر ممکنہ مواقع یا ملازمت کی خالی اسامیوں کے بارے میں بھی مطلع کرسکتے ہیں جو ہماری رائے میں آپ کے لیے موزوں ہوسکتیں ہیں۔

درخواست گزار کی اسکریننگ کے لیےاپنےطریقہ کار کو بہتر بنانا

اس میں شامل ہیں:

  • کاروباری سرگرمیوں کا نظم و نسق کرنا ، مثلاًانتظامی کاموں کی انجام دہی ،خطرات کے بندوبست (risk management) کی سرگرمیاں ، آڈٹ اور اپنےمواصلاتی اور پروسیسنگ سسٹم کے آپریشن اور سیکیورٹی کو یقینی بنانا۔
  • کاروباری سرگرمیوں کا آڈٹ
  • ملازمت کے درخواست دہندگان کی اسکریننگ سمیت،نئی بھرتی کےعمل کو بہتر بنانے کی غرض سے، اپنے نئی بھرتی کے عمل کے ذریعے اعدادوشما اکھٹا کرکے انسائٹس تیار کرنا۔

اپنےلوگوں کو اورآپ کومحفوظ رکھنا

اس میں شامل ہیں:

  • عمارت تک رسائی کے لیے شناخت کی تصدیق کےحفاظتی نظام کی جانچ پڑتال کرنا
  • دھوکا دہی اور / یا چوری جیسے دیگر جرائم کی روک تھام اور پتا لگانے کی غرض سے اپنی شاخوں ، احاطے اور اے ٹی ایم مشینوں پر سی سی ٹی وی کی نگرانی کی ریکارڈنگ کواستعمال کرنا
  • اپنی جائیدادوں اور احاطے میں رُونما ہونے والے واقعات یا ہنگامی حالات کی تحقیقات اور رپورٹنگ کرنا
  • آپ کے ڈیٹا کو محفوظ اور خفیہ رکھنے کی غرض سےاپنے سسٹمزاور نیٹ ورکس کی حفاظت کے لیے
  • صحت اور تحفظ کی تعمیل کے دیگر مقاصد کے لیے

مالی جرائم کا پتا لگانا، تحقیقات کرنا اور ان کی روک تھام کرنا

اس میں شامل ہیں:

  • اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کی پالیسیوں پر عمل کرنا ، جس میں افراد کی شناخت کرنا اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے اندر ڈیٹا اور معلومات کے تبادلے کے لیے تحقیقاتی طریقہ کار ، اقدامات یا انتظامات انجام دینا شامل ہیں۔
  • قبل ازملازمت یا مشغولیت کی شناخت کی تصدیق کے لیے اسکریننگ ،جس میں کریڈٹ ریفرنس ایجنسی کے اشتراک سے کی جانے والی تلاش ، مروجہ قانون کے ذریعہ حاصل اجازت کی حد تک پابندیوں کی اسکریننگ چیک اور مجرمانہ ریکارڈ کی چھان بین۔
  • لاگو قانون میں دی گئی اجازت کی حد تک، اپنی قانونی اور انضباطی ذمہ داریوں اور داخلی پالیسیوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیےاپنے ساتھ ہونے والے صوتی اور برقی مواصلات کی ریکارڈنگ اور نگرانی

لاگو قوانین، ضوابط اور دیگر تقاضوں کی تعمیل

اس میں شامل ہیں:

  • اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کی پالیسیوں پرعمل کرنا ، بشمول افراد کو شناخت کرنا اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے اندر ڈیٹا اور معلومات کے تبادلے کے لیے تحقیقاتی طریقہ کار ، اقدامات یا انتظامات انجام دینا۔
  • جہاں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کام کرتا ہے وہاں،متعلقہ مقامی قانون اور غیر ملکی قانون،ضوابط، اُصولوں،ہدایات، فیصلوں یا عدالتی احکامات، درخواستوں، راہنما خطوط، حکومتی پابندیوں، امتناعات، رپورٹنگ کی ضروریات، پابندیوں، کسی بھی اتھارٹی (بشمول ملکی یا غیر ملکی ٹیکس حکام)، عدالت یا ٹریبونل، نافذ کرنے والی ایجنسی یا مبادلاتی ادارےکے ساتھ کسی بھی متعلقہ دائرہ کار میں معاہدوں کی تعمیل کرنا ۔
  • جہاں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کام کرتا ہےوہاں،متعلقہ مقامی قانون اور غیر ملکی قانون،ضوابط، اُصولوں،ہدایات، فیصلوں یا عدالتی احکامات، درخواستوں، راہنما خطوط، حکومتی پابندیوں، امتناعات، رپورٹنگ کی ضروریات، پابندیوں، کسی بھی اتھارٹی (بشمول ملکی یا غیر ملکی ٹیکس حکام)، عدالت یا ٹریبونل، نافذ کرنے والی ایجنسی یا مبادلاتی ادارےکے ساتھ کسی بھی متعلقہ دائرہ کار میں معاہدوں کی تعمیل کرنا ۔
  • اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ جہاںکام کرتا ہےوہاں،قانونی، انضباطی، سرکاری، ٹیکس، قانون نافذ کرنے والے اداروں یا دیگر حکام، یاخود انضباطی یا صنعتی اداروں یا مالی خدمات فراہم کرنے والوں کی تنظیموں کی جانب سے وقتا فوقتا جاری کردہ کسی بھی رضاکارانہ راہنما خطوط یا سفارشات پر عمل کرنا ۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے قانونی حقوق اور قانونی چارہ جوئی

اس میں شامل ہیں:

  • اپنے حقوق کی نشاندہی کرنا اور انہیں استعمال کرنا اور اپنے حقوق اور مفادات کو پہنچنے والے نقصان سے بچانا
  • کسی بھی ممکنہ قانونی چارہ جوئی یا تحقیقات کی صورت میں، ثبوت کے طور پر ،ضروری ریکارڈ کو برقرار رکھنا
  • اپنے حقوق یا اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے کسی دوسرے رکن کے حقوق کو نافذ کرنے کے لیے قانونی چارہ جوئی کرنا
  • پیشہ ورانہ رائےحاصل کرنا
  • بیمہ کا دعویٰ (claim) کرنا یااُس کے بارے میں تحقیقات کرنا
  • کسی بھی موجودہ یا ممکنہ قانونی، انضباطی، یا صنعتی اداروں یا تنظیموں سے متعلق معاملات پرعمل یا کارروائی کرنا یا قانونی حقوق ثابت کرنا، استعمال یا دفاع کرنایا جواب دینا۔

ہم بعض اوقات ، اور آپ کی رضامندی سے ،اورلاگو قانون کے مطابق اضافی رازداری کے نوٹس کی معلومات فراہم کرکے اور براہ راست مارکیٹنگ کے مقاصد کے لیے آپ کو متعلقہ مارکیٹنگ کمیونیکیشنز (مثلاً  ڈاک ، برقی ڈاک (email)، ٹیلی فون ، ایس ایم ایس ، محفوظ پیغامات ، موبائل ایپ یا سوشل میڈیا) بھیجنے کے لیے آپ کے رابطے کی تفصیلات کا استعمال کرسکتے ہیں۔آپ نیچے دی گئی تفصیلات کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کرکے کسی بھی وقت اپنی رضامندی واپس لے سکتے ہیں۔

ہم آپ کودرج ذیل قسم کے مواصلات بھیج سکتے ہیں (جب تک کہ آپ نے ہمیں مطلع نہ کیا گیاہو کہ آپ اس طرح کے مواصلات حاصل کرنا نہیں چاہتے ہیں):

  • ملازمت کے مواقع
  • سیمینار اور ویبی نارز (webinars)
  • دیگر واقعات یا مواقع

ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم فراہم کرنے والوں کو،جن کے ساتھ ہم آن لائن سوشل میڈیا اشتہارات کی غرض سے مشغول ہوتے ہیں اورجہاں آپ نے ہمیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم فراہم کنندہ کو کوکیز (cookies)  استعمال کرنے کی اجازت دی ہے،وہ  ان پلیٹ فارمز پر مارکیٹنگ میں ہماری اعانت کرتےہیں، انہیں آپ کے بارے میں محدود معلومات فراہم کرسکتے ہیں ۔ مثال کے طور پر ، یہ معلوم کرنے کے لیے کہ آیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم فراہم کنندگان کے پاس آپ کا ایک اکاؤنٹ ہے تاکہ وہ آپ کو ہمارے پاسملازمت کے مواقع کے بارے میں  مواصلاتی پیغامات دکھائیں ۔

 مارکیٹنگ کے سلسلے میں ہم کوکیز کو کس طرح استعمال کرتے ہیں اس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ مہربانی ہماری کوکی پالیسی ملاحظہ کیجیے۔

 آپ نیچے دیئے گئے ’رابطہ کیسے کریں‘ سیکشن میں درج تفصیلات کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کرکے ،اپنے حقوق کے مطابق، اس طرح کی مارکیٹنگ مواصلات حاصل کرنے کے حوالے سے اپنی رضامندی واپس لے سکتے ہیں یا اس طرح کی مارکیٹنگ مواصلات حاصل کرنے سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔

ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا اپنی کاروباری سرگرمیوں میں تیزی سے خودکار فیصلے کرنے ،نتائج کے حصول اور خطرات کی پیش گوئی کرنے،نیزآپ کی ذاتی خصوصیات کا جائزہ لینے ، پروفائلنگ  کرنےاور رویوں کے تجزئیےاور ڈیٹا اینالیٹکس کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ ہمارے لیے ضروری ہے کہ اس طرح کے خودکار نظاموں کے ذریعہ اختیار کیے جانے والے قواعد منصفانہ اور معروضی فیصلے کرنے کی غرض سےتیار کیے گئے ہوں۔ ہم اپنے مواصلات اور کلائنٹ کے تجربے کو بہتر بنانے، اپنی کاروباری سرگرمیوں کو محفوظ اور زیادہ مؤثر بنانے اور ہمیں تیز ردعمل فراہم کرنے اور تبدیلی کے وقت کو بہتر بنانے میں مدد کے لیےمصنوعی ذہانت  (artificial intelligence; AI) اور مشین لرننگ  (machine learning) کا استعمال کرسکتے ہیں. مثال کے طور پر ، ہم نئی بھرتی کے عمل میں سائیکومیٹرک ٹیسٹنگ کی غرض سے خودکار فیصلہ سازی کا استعمال کر سکتے ہیں۔

آپ پر اثر انداز ہونے والے خودکار فیصلوں کے سلسلے میں اوراپنے حقوق کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ مہربانی  ’آپ کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے حقوق کیا ہیں؟‘ سیکشن ملاحظہ کیجیے۔

ہم اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے اندر آپ کے ذاتی ڈیٹا کا اشتراک کرسکتے ہیں۔  جیسا کہ اس رازداری کے نوٹس میں بیان کیا گیا ہے ،اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ آپ کے ذاتی ڈیٹا کو پروسیسنگ کے مقاصد کے لیےاپنے سروس فراہم کنندگان ، کاروباری شراکت داروں ، دیگر تیسرے فریقوں اور ،قانون کی ضرورت کے مطابق یا کسی بھی اتھارٹی کی درخواست پر،فراہم کرسکتا ہے ۔  یہ کون سے ادارے ہو سکتے  ہیں اس کا انحصار ایک فرد کے طور پر ہمارے ساتھ آپ کے تعامل  پر منحصر ہے۔

ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کاکس طرح اورکس کے ساتھ اشتراک کرتے ہیں، اسےمحدود رکھتے ہیںاور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرتے ہیں کہ جب آپ کے ذاتی ڈیٹا کا اشتراک کیا جائے تو اسے خفیہ اور محفوظ بھی رکھا جائے۔ جہاں تعلق رکھتاہواور قانون کے ذریعہاس کی اجازت بھی دی گئی ہو، ہم ذیل کے ساتھ آپ کے ذاتی ڈیٹا کا اشتراک کرسکتے ہیں تاکہ پروسیسنگ کے ذریعے اپنے مقاصدحاصل کر سکیں:

  • اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے دیگر ارکان
  • مجاز تیسرے فریقین
  • کوئی بھی دوسرا شخص جسے آپ نے ،اپنی رضامندی سے ،ہمارے ساتھ اپنے ذاتی ڈیٹا کا اشتراک کرنے کا اختیار دیا ہو۔
  • تیسرےفریقین جو آپ کے بارے میں معلومات کی تصدیق کر سکتےہیں
    • سابق آجرین
    • کریڈٹ بیوروز (credit bureaus) یا کریڈٹ ریفرنس ایجنسیاں (جس میں کریڈٹ ریفرنس ایجنسیوں کے ذریعہ استعمال ہونے والے کسی بھی مرکزی ڈیٹا بیس کے آپریٹرزشامل ہیں)،  کریڈٹ پروٹیکشن فراہم کنندگان، ریٹنگ ایجنسیاں، قرض اکھٹا کرنے والی ایجنسیاں، دھوکا دہی کی روک تھام کرنے والی ایجنسیاں اور ادارے۔
  • ہمارے سروس پارٹنرز
    • بھرتی کرنے والے ادارے
    • پیشہ ور مشیر ان مثلاً آڈیٹرز اور قانونی مشیر
    • بیمہ کنندگان یا انشورنس بروکرز
  • خدمات فراہم کرنے والے ، مثلاً آپریشنل ، انتظامی ، ڈیٹا پروسیس کرنے والےاوردیگر تیکنکی خدمات فراہم کرنے والے ، جن میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے آپریشنز یا مصنوعات اور خدمات کی فراہمی میں بہتری یا بہتری کا تجزیہ کرنے والے اور سہولت فراہم کرنے والاکوئی بھی شخص شامل ہے۔
    • پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے والے، مثلاًاسکریننگ اور توثیق کرنے والے، قبل از ملازمت صحت کا معائنہ کرنے والے، مارکیٹ میں تحقیق کرنے والے اور مینجمنٹ کنسلٹنٹس
  • تشہیری کمپنیاں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم فراہم کرنے والے۔
  • سرکاری حکام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے
  • جیسا کہ قانون کے تحت ضروری ہو یا کسی بھی اتھارٹی کی جانب سے کی گئی درخواست کے مطابق ، جس میں کوئی بھی سرکاری ، نیم سرکاری ، انضباطی ، انتظامی ، انضباطی یا سپروائزری ادارہ، عدالت،ٹریبونل ، انفورسمنٹ ایجنسی ، مبادلاتی ادارےیا ملکی یا غیر ملکی ٹیکس حکام شامل ہیں ، جو آپ کے دائرہ اختیار کے اندر یا باہر کسی بھی اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے رکن پر اختیار رکھتے ہیں اور آیا اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے رکن کا آپ کے ساتھ تعلق ہے یا نہیں۔
    • کسی بھی متعلقہ عمل داری میں ،جہاں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کام کرتا ہے،خود انضباطی یاصنعتی اداروں کی تنظیمیں یا مالی خدمات فراہم کرنے والوں کی تنظیمیں۔
  • دیگر تیسرے فریقین
  • انضمام ، حصول یا اخراج کی صورت میں تیسرےفریقین: اگر ہم اپنے کاروبار یا اثاثوں کے کسی بھی حصے کو منتقل کرتے ہیں (یا منتقل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں)۔ اگر لین دین میں پیش رفت ہوتی ہےتو ، دلچسپی رکھنے والا فریق آپ کی ذاتی معلومات کو اسی طرح استعمال یا ظاہر کرسکتا ہے جیسا کہ اس رازداری کے نوٹس میں بیان کیا گیا ہے ، اور بعد میں آپ کو کسی بھی تبدیلی کے بارے میں مطلع کرسکتا ہے کہ وہ آپ کے ذاتی ڈیٹا پر کس طرح عمل کرتے ہیں۔
  • ہمارے لیے رازداری کی ذمہ داری کے تحت کوئی دوسرا شخص، بشمول اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کا کوئی دوسرا رکن، جس نے ایسی معلومات کو خفیہ رکھنے کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔

آپ کا ذاتی ڈیٹا ،اس رازداری کے نوٹس میں بیان کردہ مقاصد کے لیے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے اندر یا دیگر تیسرے فریقین کے ساتھ ہمارےذریعہ سے، پروسیس ، ذخیرہ ، اشتراک ، منتقل یا ظاہر کیا جاسکتا ہے۔ ہم ایسا اپنے لین دین میں سہولت فراہم کرنے اوراپنےعمل اور کاروباری سرگرمیوں کو بہتر بنانے اور مدد کرنے اور اپنی قانونی اور انضباطی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنے کے لیے کرتے ہیں۔ اس میں آپ کے ذاتی ڈیٹا کو دوسرے کےدائرہ اختیار میں پروسیسنگ ، اسٹور ، اشتراک ، منتقلی یا ظاہر کرنا شامل ہوسکتا ہے۔

اگرآپ کے ذاتی ڈیٹا کے وصول کنندگان کی عمل داری پاکستان سے باہر ہیں اور وہاں ، پاکستان کی طرح ڈیٹا کے تحفظ کے مقامی قوانین موجودنہیں ،ایسی صورت میں بھی ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے  تمام ضروری اقدامات کریں گے کہ آپ کے ذاتی ڈیٹا کو مروجہ قانون کی تعمیل کے لیے مناسب سطح کے تحفظ اور حفاظتی اقدامات حاصل ہوں۔

ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کی رازداری اور حفاظت کو بہت سنجیدگی سےلیتے ہیں۔ آپ کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے، ہم نے آپ کے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت اور اسے خفیہ رکھنے کے لیے مناسب تکنیکی، طبعی اور تنظیمی اقدامات کا ایک سلسلہ رکھاہے تاکہ آپ کے ذاتی ڈیٹا کو صیغۂ راز میں رکھا جا سکے، مثال کے طور پر، تیسرے فریقین کے ساتھ ہمارے انتظامات میں مناسب رازداری، ڈیٹا کا تحفظ اور سلامتی کی شرائط کے ساتھ معاہدوں کا استعمال ۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ نے انفارمیشن سیکیورٹی ڈیٹا کی رازداری کی پالیسیوں کو نافذ کیا ہے ، جس میں انسیڈنٹ مینجمنٹ  (incident management) اور رپورٹنگ کا طریقہ کار ،پالیسیاں، أصول اور تیکنکی اقدامات شامل ہیں تاکہ قانونی اور انضباطی تقاضوں کی تعمیل کی جا سکے۔ ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے والے عملے کو تربیت دیتے ہیں اور اُن کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ ہمارے ڈیٹا کی رازداری اور سیکورٹی کے معیارات کی تعمیل کریں۔ ہمارے اپنے سروس فراہم کنندگان، یا دیگر تیسرے فریقینکے لیے ضروری ہے ،جن کے ساتھ ہم مشغول ہیں اور جن کے ساتھ ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کا انکشاف کرتے ہیں کہ وہ  بھی،آپ کے ذاتی ڈیٹا کو سنبھالنے، رسائی دیتے وقت،یا پروسیس کرتے وقت،اسی طرح صیغۂراز، ڈیٹا کی رازداری اور سیکیورٹی  کےمعیارات اور اقدامات کو نافذ کریں ۔

اس رازداری کے نوٹس میں بیان کردہ مقاصد کے لیے، جب آپ ہمارے ساتھ رابطےمیں ہیں ، ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو کاروباری سرگرمی یا قانونی وجوہات کی بنا پرمحفوظ رکھتے ہیں اور ،بعد میں، آپ کے ذاتی ڈیٹا کو،اس کی قسم پر انحصار کرتے ہوئے، اپنی ڈیٹا برقرار رکھنے کی پالیسی کے معیارات کے مطابق اور لاگو قانون اور ضوابط کے تحت کچھ عرصے تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ جب ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہوگی تو ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا حذف کردیں گے ، اس کی شناخت ختم کردیں گے ، ضائع کردیں گے اور / یا بند کردیں گے۔

ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کا احترام کرتے ہیں، اور ہم آپ کی معلومات کو کس طرح استعمال کرتے ہیں اس کے بارے میں آپ کے مندرجہ ذیل حقوق ہیں:

  • آپ کا اپنے ڈیٹاتک رسائی کا حق –  آپ کو یہ جانچنے کا حق حاصل ہے کہ آیا ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا رکھتے ہیں، اور آپ ہم سے اس طرح کے ڈیٹا کی ایک نقلاور معلومات طلب کرسکتے ہیں کہ ہم نے اسے کس طرح  استعمال کیا ہے۔
  • اپنے ڈیٹا کو درست  کرنے کے لیے آپ کا حق اگر آپ کی ذاتی تفصیلات تبدیل ہوگئی ہیں، یا آپ کو یقین کہ ہمارے پاس آپ کے بارے میں غلط یا پرانی معلومات ہیں، تو آپ ہمیں اسے اپ ڈیٹ کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔
  • اپنےڈیٹاکوحذف کرنے کا حق –  آپ ہمیں اپنا ذاتی ڈیٹا حذف کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔تاہم، ہمیں آپ کو اپنی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے لیے کچھ ذاتی تفصیلات کی ضرورت  ہوسکتی ہے۔
  • آپ کاڈیٹاپروسیسنگ کو محدود کرنے یا اُس پراعتراض کرنے کا حق –  آپ ہمیں اپنے ڈیٹا کا استعمال روکنے یا اسے استعمال کرنے کے طریقے کو تبدیل کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ تاہم ، ہمیں آپ کے ساتھ مشغول ہونے یا آپ کو اپنی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے  کے لیے کچھ ذاتی تفصیلات کی ضرورت ہوسکتی ہے۔
  • آپ کا خودکار فیصلہ سازی پر اعتراض کرنے کا حق – اگر یہ آپ پر منفی اثر ڈالتا ہےتوآپ ہمیں صرف خودکار پروسیسنگ کے ذریعہ کیے گئے فیصلے کا جائزہ لینے کے لیے کہہ سکتے ہیں ۔
  • ڈیٹا کی انتقال پذیری (portability) کے بارے میں آپ کا حقآپ ہم سے اپنے ذاتی ڈیٹا کو کسی دوسرےادارے کو ایک  ایسےانداز میں فراہم کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں جسے مشینوں کے ذریعہ آسانی سے پڑھا جاسکتا ہو۔
  • رضامندی فراہم کرنے یا تبدیل کرنے یا واپس لینےکے لیے آپ کا حق –  ہم وقتا فوقتا آپ کے ذاتی ڈیٹا پر کارروائی کرنے کے لیے آپ کی رضامندی طلب کرسکتے ہیں۔اگر آپ پہلے سے فراہم کردہ رضامندی کے بارے میں اپنا ذہن تبدیل کرتے ہیں توآپ اس طرح کی رضامندی فراہم نہ کرنے کا انتخاب کرسکتے ہیں یا کسی بھی وقت ہمیں مطلع کرسکتے ہیں۔ تاہم، اس طرح ہم اپنی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے یا مخصوص ذاتی ڈیٹا کے بغیر آپ کے ساتھ مشغول ہونے کے قابل نہیں ہوسکتے ہیں۔
  • براہ راست مارکیٹنگ سے دستبردار ہونےکے لیے آپ کا حق –  آپ اپنی رضامندی واپس لے سکتے ہیں اور ہمیں کسی بھی وقت مارکیٹنگ کی برقی ڈاک یا سروے کے دعوت ناموں کی ترسیل روکنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔

ہم لاگو قانون کے مطابق آپ کے ذاتی ڈیٹا کے حقوق کو استعمال کرنے کی درخواستوں کا جواب دیں گے۔ ہم آپ کی درخواست پر کارروائی کرنے سے پہلے آپ کی شناخت کی تصدیق کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ اگر آپ کے ذہن میں اپنے کے حقوق کے بارے میں کوئی سوالات ہیں تو، براہ مہربانی ذیل کی تفصیلات کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کریں۔

مندرجہ ذیل اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کمپنی پاکستان میں آپ کے ذاتی ڈیٹا کے کنٹرولر کے طور پر کام کرتی ہے:

  • اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمیٹڈ

اگر آپ کے ذہن میں اس رازداری کے نوٹس کے بارے میں کسی قسم کے سوالات ہیں یا آپ ذاتی ڈیٹا کے تحفظ حوالے سے کسی بھی حق کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو، آپ ہمارے ڈیٹا پرائیویسی آفیسر سے رابطہ کرسکتے ہیں:

اگر آپ کے ذہن میں اس رازداری کے نوٹس کے بارے میں کسی قسم کے سوالات ہیں یا آپ ذاتی ڈیٹا کے تحفظ حوالے سے کسی بھی حق کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو، آپ ہمارے ڈیٹا پرائیویسی آفیسر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

کلائنٹ کیئر یونٹ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمیٹڈ

پہلی منزل

این جے آئی بلڈنگ

آئی آئی چندریگر روڈ کراچی ۔

فون:002-002-111

برقی پتا: Complaints.Pakistan@sc.com

آپ کوکوئی شکایت ہے؟

اگر آپ کو کوئی اندیشےیا شکایات ہیں کہ ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا کس طرح استعمال کر رہے ہیں تو، براہ مہربانی ہم سے رابطہ کریں۔ آپ ہمارے ڈیٹا پرائیویسی آفیسر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

کوکیز(Cookies)

براہ مہربانی ہماریکوکی پالیسیملاحظہ فرمائیے جو علیٰحدہ بیان کی گئی ہے۔

دیگر شرائط و ضوابط

نئی بھرتی کے عمل کے لیے ہماری مخصوص شرائط و ضوابط ہوسکتے ہیں جو آپ کا ذاتی ڈیٹا اکھٹا کرنے، استعمال  کرنےاور ظاہر کرنے کو کنٹرول کرتے ہیں۔ اس طرح کی دیگر شرائط و ضوابط کو اس رازداری کے نوٹس کے ساتھ ملا کر پڑھنا چاہئے۔

رازداری کے اس نوٹس کو 22 اگست 2023ءکو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔

آپ کے ذاتی ڈیٹا کا تحفظ

آپ کا ذاتی ڈیٹا ہمارے لیےبہت اہمیت رکھتا ہے لہٰذاہم یہ بات یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہم اِسے کس طرح استعمال کرتے ہیں اور کس طرح اِس کی حفاظت کرتےہیں، آپ اُس سے باخبر ہیں۔ذاتی ڈیٹا ایسی معلومات ہوتیں ہیں جو آپ کی شناخت کےلیےاستعمال کیں جاتیں ہیں یا پھرایک فرد کے طور پر آپ کے بارے میں ہوتیں ہیں۔اس  رازداری نوٹس میں، ہم واضح کریں گے کہ ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا کس طرح اکھٹا کرتے ہیں ،تقسیم کرتے ہیں اور استعمال کرتے ہیں۔ ہم آپ کو، آپ کے حقوق کے بارے میں بھی، بتائیں گے کہ آپ اُنہیں کس طرح استعمال کرسکتے ہیں۔ہم وقتاً فوقتاً،آپ کو، جہاں کہیں بھی متعلق ہو،مخصوص ذرائع، مصنوعات، خدمات، کاروبار اوردیگرسرگرمیوں کے بارے میں بھی،علیحٰدہ نوٹس کی صورت میں اورجس میں  رازداری کے بارے میں اضافی معلومات فراہم کیں گئیں ہوں، آپ کو مطلع کر سکتے ہیں۔ اس رازداری نوٹس میں ،”ہم“، ”ہمیں“یا ”ہمارا“سے مراد  اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کی شاخ، ذیلی یا قانونی ادارہ ہے جو اسٹینڈرڈ چارٹرڈ برانڈ کے تحت کام کرتا ہے اورجس کے ساتھ آپ بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر تعامل کرتے ہیں اورجو آپ کا ذاتی ڈیٹا پروسیس کرتا اور فیصلہ کرتا ہے کہ اُسے کس طرح اکھٹا اور استعمال کیا جائے۔  اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ سے مراد انفرادی یا اجتماعی طور پر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پی ایل سی، اس کے ذیلی ادارے اور ملحقہ اداروں میں سے ہر شاخ یا نمائندہ دفتر شامل ہے۔  اس رازداری نوٹس  کو فراہم کرنے والے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے متعلقہ رکن/ارکان کے بارے میں تفصیلات جاننے کے لیے’ رابطہ کیسے کریں‘ سیکشن ملاحظہ کیجیے۔ ہماری کچھ ملحقہ ویب سائٹس بطوربرانڈ اپنی الگ شناخت  رکھتیں ہیں اور اُن کے اپنے الگ رازداری نوٹس ہیں جواُن کی جانب سے فراہم کردہ مخصوص مصنوعات اور خدمات سے تعلق رکھنے والی معلومات فراہم کرتے ہیں۔جیسا کہ اُن ملحقہ اداروں کی جانب سے ہدایت کی گئی ہو،آپ کورازداری کے اُن متعلقہ  نوٹسز کامطالعہ کرنا چاہیےتاکہ یہ جان سکیں کہ یہ ملحقہ ادارے آپ کے ذاتی ڈیٹا کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔یہ رازداری نوٹس کسی تیسرےفریق کی ایسی ویب سائٹس پر لاگو نہیں ہوتا ہے جہاں ہمارے آن لائن اشتہارات دکھائے جاتے ہیں یا تیسرےفریق کی منسلکہ ویب سائٹس پر جسے ہم چلاتے یا کنٹرول نہیں کرتے ہیں۔ ان ویب سائٹس کے اپنے رازداری نوٹس ہوسکتے ہیں،جن کا آپ مطالعہ کر سکتے ہیں تاکہ سمجھ سکیں کہ وہ آپ کا ذاتی ڈیٹا کس طرح اکھٹا کرتے ہیں اور پروسیس کرتے ہیں اور آپ کے حقوق کیاہیں۔ ہم وقتا فوقتا اس رازداری نوٹس میں تبدیلیاں لاتے رہیں گے۔ آپ اس موجودہ رازداری نوٹس کے ورژن کی تاریخ، اس نوٹس کےآخر میں تلاش کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کےذہن میں  اپنے ذاتی ڈیٹا کے بارے میں کسی قسم کے سوالات یا اندیشےہیں تو، براہ کرم رابطہ کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ (آپ نیچے ’رابطہ کیسے کریں‘ کے ذیل ہمارے بارے میں تفصیلات تلاش کرسکتے ہیں)۔

ہم آپ کے بارے میں درج ذیل قسم کا ذاتی ڈیٹا اکھٹا کر سکتے ہیں۔ اس رازداری کے نوٹس میں ،لفظ ”آپ“، آپ کی جانب ایک فرد کے طور پر اشارہ کرتاہے  بشرطیکہ یہ آپ سے تعلق رکھتا ہو:

  • ایک انفرادی فروخت کنندہ۔
  • ایک انفرادی فروخت کنندہ کا نمائندہ، یا اس سے متعلق فرد؛ یا
  • کسی کمپنی، کاروبار یا ادارے سے تعلق رکھنے والے کسی فرد کا نمائندہ یا فرد جو ہمارا کاروبار یا کارپوریٹ فروخت کنندہ ہے۔

ذاتی ڈیٹا جو ہم کاروباری اور کارپوریٹ کلائنٹ کے تعلقات کے حوالے سے اکھٹا کرتے ہیں وہ بنیادی طور پر ڈائریکٹرز اور افسران، دیگر ملازمین،بلاواسطہ اور بالواسطہ فائدہ اٹھانےوالی شخصیات اور مجاز افراد کے بارے میں معلومات تک محدود ہوتاہے اورجس کی ہمیں اپنی مستعدی کےساتھ  ذمہ داریوں کوپورا کرنے، دستخط کنندہ کے بارے میں تفصیلات اور افراد کےساتھ رابطے کی معلومات کو مکمل کرنے کے قابل بنانے کے لیے درکارہوتیں ہیں ہےاوریہ معلومات ایسے افراد کے بارے میں ہوتیں ہیں جن کے ساتھ تعامل کرتے ہیں تاکہ کلائنٹس کو مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔

اگر آپ ہمیں کسی اور شخص کا ذاتی ڈیٹا فراہم کرتے ہیں تو ، آپ کے پاس ایسا کرنے کے لیےاس شخص کی جانب سےاجازت موجود ہوناچاہئے اور اس پر واضح ہونا چاہئے کہ ہم اس ڈیٹا کو کس طرح استعمال کریں گے۔

جہاں کہیں متعلقہ ہو اور قانون میں اجازت  بھی دی گئی ہو،ہم آپ کے بارے میں مندرجہ ذیل قسم کا ذاتی ڈیٹا اکھٹا کرسکتے ہیں:

  • شناختی ڈیٹا – ایسی معلومات ہیں جو آپ کو (منفرد یا نیم منفرد طور پر) شناخت کرتی ہیں، مثال کے طور پر، آپ کا نام، آپ کی تصاویر، آپ کی سی سی ٹی وی اور ویڈیو ریکارڈنگز، ہماری عمارت میں داخلے کا ڈیٹا اور دیگر شناختی علامتیں جن میں باضابطہ/سرکاری شناختی نشانات مثلاً قومی شناختی نمبر، پاسپورٹ نمبر اور ٹیکس شناختی نمبر
  • رابطے کا ڈیٹا – ایسی معلومات جو آپ کو مخاطب کرنےیا آپ کو پیغام بھیجنےیا اطلاع پہنچانے کی اجازت دیتیں ہیں۔ مثال کے طور پر ، آپ کا برقی ڈاک کا پتا (email) ، آپ کا فون یا موبائل نمبر اور آپ کا رہائشی یا کاروباری پتا۔
  • پیشہ ورانہ ڈیٹا آپ کے تعلیمی یا پیشہ ورانہ پس منظر کے بارے میں معلومات۔مثال کے طور پر، پیشہ، خطاب، لائسنس، اور پیشہ ورانہ رکنیت، صنعتی ٹریک ریکارڈ، کلائنٹ کی تعریف، موجودہ اور سابقہ ملازمت کی تفصیلات، تفصیلی نصابی عرصہ حیات(curricular vitae)/حیاتیاتی خلاصہ (resume)، پیشہ ورانہ قابلیت، حوالہ جات اور ورک ویزا
  • مالی اور تجارتی ڈیٹا– ایسی معلومات جو آپ کی مالی کیفیت اور پس منظر، حیثیت اور تاریخ (history)بیان کرتیں ہیں ۔مثال کے طور پر،جب آپ ہم سے ادائیگی کے وصول کنندہ ہوں تو آپ کے اکاؤنٹ کی تفصیلات، آپ کے پس منظر کے بارے میں معلومات، مثلاً، آپ کے کاروبار کی فنانشل کریڈٹ رپورٹ اور اسکور۔
  • جغرافیائی محل وقوع کا ڈیٹا – ایسی معلومات جو ڈیوائس کا محل وقوع فراہم کرتیں ہیں یا اُس پر مشتمل ہوتی ہیں،مثلاً ، آپ کا انٹرنیٹ پروٹوکول (آئی پی) پتا یا کوکیز (cookies)کی صورت میں آپ کاشناخت کنندہ ۔

رویوں کا ڈیٹا–  ایسی تجزیاتی معلومات جو ہماری مصنوعات اور خدمات کے استعمال سے متعلق آپ کے رویوں کی خصوصیات کو واضح کرتیں ہیں۔ مثال کے طور پر،ہماری ویب سائٹس پر براؤزنگ کے دوران رویہ اور تیسرے فریقین مثلاً ہمارے تشہیری شراکت داروں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم فراہم کنندگان کے ذریعہ پہنچائیں گئیں مصنوعات اور خدمات کے صارف کے طور پر کس طرح تعامل کرتے ہیں۔

  • ذاتی تعلقات کا ڈیٹا – ایسی معلومات جوافراد یا اداروں کے ساتھ وابستگی یا قریبی رابطوں کےحوالے سے آپ کو شناخت کرسکتیں ہیں،مثال کے طور پر،ایسی ایجنسی، کمپنی، کاروبار یا ادارہ جس کی آپ نمائندگی کرتے ہیں یا آپ سے متعلق ہیں۔
  • مواصلاتی ڈیٹا – ایسی معلومات جو آپ کی ہمارے ساتھ آواز، پیغام رسانی، برقی ڈاک اور دیگر مواصلات پر مشتمل ہیں۔

کبھی کبھی، ہمیں آپ کے بارے میں زیادہ حساس ذاتی ڈیٹا اکھٹا کرنے کی ضرورت ہوسکتی ہے  لیکن ہم ایساصرف اس صورت میں کرتے ہیں جب ضروری ہو اور ہمیں آپ کی رضامندی  حاصل ہو، یا جہاں قانون کے ذریعہ اجازت دی گئی ہو۔ اس حساس ذاتی ڈیٹا  میں (جسے بعض اوقات خصوصی زمرے کا ذاتی ڈیٹا بھی کہا جاتا ہے) درج ذیل چیزیں شامل ہوسکتی ہیں:

  • مجرمانہ سزاؤں، کارروائیوں یا الزامات کاڈیٹا – ایسی معلومات جنہیں ہم مجرمانہ سزاؤں کے بارے میں یا مالی جرائم کی روک تھام کے لیے اپنی ذمہ داریوں کے سلسلے میں حاصل کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، کسی بھی  نوعیت کی مجرمانہ سزائیں یا متعلقہ معلومات کے بارے میں تفصیلات۔ اس میں جرائم یا مبینہ جرائم یا سزاؤں کی تفصیلات شامل ہیں۔

ہم عام طور پر آپ کا ذاتی ڈیٹا براہ راست آپ سے حاصل کرتے ہیں، لیکن دیگر ذرائع سے بھی حاصل کرسکتے ہیں، جس کا انحصار متعلقہ مصنوعات اور خدمات پر ہے جو ہم آپ کوفراہم کر رہے ہیں، اور جن میں درج ذیل شامل ہیں:

  • جن لوگوں کو آپ جانتے ہیں – مثلاً آپ کے ساتھی، ٹھیکیدار، اور دیگر متعلقہ افراد یا ادارے
  • کاروبار اور دیگر تنظیمیں – مثلاً:

آپ کاموجودہ آجر اور / یا کمپنی ، کاروبار ی ادارہ یا  کوئی اورادارہ جس کی آپ نمائندگی کرتے ہیں یا آپ سے تعلق رکھتے ہیں۔

  • دیگر مالی اور مالی خدمات فراہم کرنے والے
  • عوامی سطح پر دستیاب وسائل – مثلاًآن لائن رجسٹر زیا ڈائریکٹریاں یا آن لائن مطبوعات، سوشل میڈیا کی پوسٹیں اور دیگر معلومات جو عوامی سطح پر دستیاب ہوں۔
  • کوکیز (Cookies) جب آپ ہماری ویب سائٹس براؤز کرتے، آن لائن بینکاری کرتے ہیں یا موبائل ایپلی کیشنز استعمال کرتے ہیں تو ایسی صورت میں ہم کوکیز استعمال کر سکتے ہیں تاکہ، خودکار طریقےسے،آپ کی ڈیوائس پردستیاب معلومات حاصل کرسکیں۔ہم ایسی معلومات کو، جہاں کہیں متعلقہ ہوں، اندرونی تجزئیےاور مسائل کے ازالے(troubleshooting)، آپ کوشناخت کرنے اور آپ کی ترجیحات کو یاد رکھنےکے لیے استعمال کر سکتے ہیں تاکہ اپنےمواد کے معیار کو بہتراورانفرادی بنانے اور آپ کے اکاؤنٹ کے تحفظ کی حیثیت کا تعین کرسکیں۔ اس بارے میں مزید معلومات کی غرض سے کہ ہم کوکیز کا استعمال کیسے کرتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر جاتے وقت آپ انہیں کس طرح کنٹرول کرسکتے ہیں، براہ مہربانی ہماری کوکی پالیسی ملاحظہ کیجیے۔

ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا اس لیے اکھٹا کرتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ اپنے تعلقات کا نظم و نسق  کرسکیں، یاجس فرد، کمپنی، کاروبار یا ادارے کی آپ نمائندگی کر تے ہیں یا اس سے تعلق رکھتے ہیں، اور ہمارے کاروبار کو چلا سکتے ہیں۔

ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو جس مقصد کےلیے استعمال کرتے ہیں اسے اکثر پروسیسنگ کے لیے ہمارا مقصد بھی قراردیا جاتا ہے اوراس کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے۔ ہم عام طور پر آپ کے ذاتی ڈیٹا کو ،جہاں کہیں قانونی طور پر ضروری ہو،آپ کی رضامندی سے پروسیس کرتے ہیں یابصورت دیگر ،جہاں مروجہ قانون کے ذریعہ اجازت دی گئی ہو یا ضرورت ہو۔

آپ یا وہ شخص، کمپنی، کاروبار یا تنظیم جس سے آپ تعلق رکھتے ہیں یا نمائندگی کرتے ہیں، ہمیں مصنوعات اور / یا خدمات پیش کرنے یا فراہم کرنے کے قابل نہیں ہوسکتے ہیں اگر آپ ہمیں ضروری ذاتی ڈیٹا فراہم نہیں کرتے ہیں یا نہیں چاہتے ہیں کہ ہم ذاتی ڈیٹا پر کارروائی کریں جسے ہم ضروری سمجھتے ہیں اور / یا ہماری قانونی اورانضباطی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔

پروسیسنگ کے مقاصد

ہم درج ذیل مقاصد کے لیے آپ کا ذاتی ڈیٹا پروسیس کرتے ہیں، جس کا اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ ہمیں براہ راست سامان اور/یا خدمات فراہم کرتے ہیں یا آپ ہمیں سامان اور/یا خدمات فراہم کرنے والےدیگر افراد، کمپنیوں، کاروباری اداروں یا انجمنوں کی نمائندگی کرتے ہیں، یا ان سے وابستہ ہیں ۔

اپنے فروخت کنندہ کی آن بورڈنگ اورتعلقات  کا نظم و نسق اور نگرانی

اس میں شامل ہیں:

  • آن بورڈنگ کو موقع پرمطلوبہ دانشمندی سے کام لینا اور معاہدے پر عمل درآمد کے دوران، معاہدے کی مطلوبہ تجدید کرنا
  • سامان اور/یا خدمات کی فراہمی کےلیے اپنے فروخت کنندگان/خدمات فراہم کنندگان کے نمائندے کے طور پر آپ کے ساتھ مشغولیت۔
  • اپنے فروخت کنندگان کا اکاؤنٹ بنانا اور برقرار رکھنا
  • آپ سے رابطہ کرنے کے لیے
  • فروخت کنندگان کے ساتھ معاہدوں پرعمل درآمدکی نگرانی
  • بلوں اور کھاتوں کا تصفیہ کرنا۔

اپنا کاروبار چلانا

اس میں شامل ہیں:

  • کاروباری سرگرمیوں کا نظم و نسق کرنا ، مثلاًانتظامی کاموں کی انجام دہی ،خطرات کے بندوبست (risk management)کی سرگرمیاں ، آڈٹ اور اپنےمواصلاتی اور پروسیسنگ سسٹم کے آپریشن اور سیکیورٹی کو یقینی بنانا۔
  • صارفین کو ایک اچھے انداز میں کام کرنے والی ویب سائٹ یا دیگر ایپلی کیشنز پیش کرنے کے لیے، اپناسسٹم، مصنوعات اور خدمات کو تیار کرنا، جانچنا اور تجزیہ کرنا
  • تربیت اور معیار کو بہتر بنانے کے مقصد کے لیے،آپ کے ساتھ اپنے مواصلات،مثلاً فون کالز کی نگرانی اور ریکارڈنگ۔

اپنےلوگوں کو اورآپ کومحفوظ رکھنا

اس میں شامل ہیں:

  • عمارت تک رسائی کے لیے شناخت کی تصدیق کے نظام کی جانچ پڑتال کرنا
  • دھوکا دہی اور / یا چوری جیسے دیگر جرائم کی روک تھام اور پتا لگانے کی غرض سے اپنی شاخوں ، احاطے اور اے ٹی ایم مشینوں پر سی سی ٹی وی کی نگرانی کی ریکارڈنگ کواستعمال کرنا
  • اپنی جائیدادوں اور احاطے میں رُونما ہونے والے واقعات یا ہنگامی حالات کی تحقیقات اور رپورٹنگ کرنا

آپ کے ڈیٹا کو محفوظ اور خفیہ رکھنے کی غرض سےاپنے نظاموں اور نیٹ ورکس کی حفاظت کے لیے

  • صحت اور تحفظ کی تعمیل کے دیگر مقاصد کے لیے

مالی جرائم کا پتا لگانا، تحقیقات کرنا اور ان کی روک تھام کرنا

اس میں شامل ہیں:

  • اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کی پالیسیوں پرعمل کرنا ، بشمول افراد کو شناخت کرنا اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے اندر ڈیٹا اور معلومات کے تبادلے کے لیے تحقیقاتی طریقہ کار ، اقدامات یا انتظامات انجام دینا۔
  • دھن صفائی (money laundering)، دہشت گردی کی مالی اعانت یا دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام یا نشاندہی کے لیے پورے گروپ میں دستیاب پروگراموں کے مطابق ڈیٹا اور معلومات کا کوئی دوسرا استعمال
  • لاگوقانون کے مطابق حکومت اور دیگر سرکاری مرکزی ڈیٹا بیس کے ذریعے شناخت کی تصدیق کی حفاظتی جانچ پڑتال کرنا
  • حقیقی یا مشتبہ دھوکا دہی، مالی جرائم یا دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کے سلسلے میں صوتی اور برقی مواصلات اور اسکریننگ ایپلی کیشنز اور لین دین کی نگرانی اور ریکارڈنگ کرنا
  • لاگو قانون میں دی گئی اجازت کی حد تک، اپنی قانونی اور انضباطی ذمہ داریوں اور داخلی پالیسیوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیےاپنے ساتھ ہونے والے صوتی اور برقی مواصلات کی ریکارڈنگ اور نگرانی

لاگو قوانین، ضوابط اور دیگر تقاضوں کی تعمیل

اس میں شامل ہیں:

  • اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کی پالیسیوں پرعمل کرنا ، بشمول افراد کی شناخت کرنا اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے اندر ڈیٹا اور معلومات کے تبادلے کے لیے تحقیقاتی طریقہ کار ، اقدامات یا انتظامات انجام دینا۔
  • جہاں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کام کرتا ہے،وہاں متعلقہ عمل داری میں متعلقہ مقامی قانون و غیر ملکی قانون،ضوابط،اُصولوں،ہدایات، فیصلوں یا عدالتی احکامات، درخواستوں، راہنما خطوط، سرکاری پابندیوں، امتناعات، رپورٹنگ کی ضروریات،بندشوں، کسی بھی اتھارٹی (بشمول ملکی یا غیر ملکی ٹیکس حکام)، عدالت یا ٹریبونل، نافذ کرنے والی ایجنسی یا مبادلاتی ادارےکے ساتھ معاہدوں کی تعمیل کرنا ۔
  • جہاں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کام کرتا ہے وہاں قانونی، انضباطی، سرکاری، ٹیکس، قانون نافذ کرنے والے اداروں یا دیگر حکام، یاخود انضباطی یا صنعتی اداروں یا مالی خدمات فراہم کرنے والوں کی تنظیموں کی جانب سے وقتا فوقتا جاری کردہ رضاکارانہ راہنما خطوط یا سفارشات پر عمل کرنا ۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے قانونی حقوق اور قانونی چارہ جوئی

اس میں شامل ہیں:

  • اپنے حقوق کی نشاندہی کرنا اور انہیں استعمال کرنا اور اپنے حقوق اور مفادات کو پہنچنے والے نقصان سے بچانا
  • کسی بھی ممکنہ قانونی چارہ جوئی یا تحقیقات کی صورت میں، ثبوت کے طور پر ،ضروری ریکارڈ کو برقرار رکھنا
  • قرضوں اور بقایا جات کی وصولی
  • اپنےحقوق یا اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے کسی دوسرے رکن کے حقوق کے نفاذ کے لیے قانونی چارہ جوئی کرنا
  • پیشہ ورانہ رائےحاصل کرنا
  • بیمہ کا دعویٰ (claim)کرنا یااُس کے بارے میں تحقیقات کرنا
  • بیمے سے تعلق رکھنے والے کسی بھی معاملے، یا کارروائی کا جواب دینا
  • کسی بھی موجودہ یا ممکنہ قانونی، سرکاری یاینم سرکاری،انضباطی، یا صنعتی اداروں یا انجمنوں سے متعلق معاملات پرعمل یا کارروائی کرنا یا قانونی حقوق ثابت کرنا، استعمال یا دفاع کرنایا دفاع کے لیےجواب دینا۔

ہم اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے اندر آپ کے ذاتی ڈیٹا کا اشتراک کرسکتے ہیں۔  جیسا کہ اس رازداری کے نوٹس میں بیان کیا گیا ہے ،اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ آپ کے ذاتی ڈیٹا کو پروسیسنگ کے مقاصد کے لیےاپنے سروس فراہم کنندگان ، کاروباری شراکت داروں ، دیگر تیسرے فریقوں اور ،قانون کی ضرورت کے مطابق یا کسی بھی اتھارٹی کی درخواست پر،فراہم کرسکتا ہے ۔  یہ کون سے ادارے ہو سکتے  ہیں اس کا انحصار ایک فرد کے طور پر ہمارے ساتھ آپ کے تعامل  پر منحصر ہے۔

ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کاکس طرح اورکس کے ساتھ اشتراک کرتے ہیں، اسےمحدود رکھتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرتے ہیں کہ جب آپ کے ذاتی ڈیٹا کا اشتراک کیا جائے تو اسے خفیہ اور محفوظ بھی رکھا جائے۔ جہاں تعلق رکھتاہواور قانون کے ذریعہ اس کی اجازت بھی دی گئی ہو، ہم ذیل کے ساتھ آپ کے ذاتی ڈیٹا کا اشتراک کرسکتے ہیں تاکہ پروسیسنگ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کر سکیں:

  • اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے دیگر ارکان
  • مجاز تیسرے فریقین
    • کوئی بھی دوسرا شخص جسے آپ نے ،اپنی رضامندی سے ،ہمارے ساتھ اپنے ذاتی ڈیٹا کا اشتراک کرنے کا اختیار دیا ہو۔
  • تیسرےفریقین جو آپ کے بارے میں معلومات کی تصدیق کر سکتےہیں
    • کریڈٹ بیوروز (credit bureaus)یا کریڈٹ ریفرنس ایجنسیاں (جس میں کریڈٹ ریفرنس ایجنسیوں کے ذریعہ استعمال ہونے والے کسی بھی مرکزی ڈیٹا بیس کے آپریٹرزشامل ہیں)، اوردھوکا دہی کی روک تھام کرنے والی ایجنسیاں اور ادارے۔
    • دیگر غیر سرکاری تیسرے فریقین جو دھن صفائی (money laundering)، دہشت گردی، دھوکا دہی اور دیگر مالی جرائم کی روک تھام کی غرض سے مالی جرائم کی روک تھام کے ڈیٹا بیس کی جانچ پڑتال کرتے ہیں۔
  • ہمارے سروس پارٹنرز
    • پیشہ ور مشیرمثلاً آڈیٹرزاور قانونی مشیر
    • بیمہ کنندگان یا ابیمہ بروکرز
    • خدمات فراہم کرنے والے ، مثلاً آپریشنل ، انتظامی ، ڈیٹا پروسیسنگ اوردیگر ٹیکنالوجی سروس فراہم کرنے والے ، جن میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے آپریشنز یا مصنوعات اور خدمات کی فراہمی میں بہتری یا بہتری کا تجزیہ کرنے والے اور سہولت فراہم کرنے کے لیے مصروف شخص یاکوئی بھی شراکت دار شامل ہے۔
    • پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے والے، مثلاً مارکیٹ کی ریسرچ کرنے والے افراد، فرانزک تفتیش کار اور مینجمنٹ کنسلٹنٹس
    • تشہیری کمپنیاں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم فراہم کرنے والے
  • مالی خدمات فراہم کرنے والے دیگرادارے
    • مالی خدمات فراہم کرنے والے دیگر ادارے، مثلاً مرچنٹ بینک،کارسپانڈنس بینک یا قومی بینک
  • سرکاری حکام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے
    • جیسا کہ قانون کے تحت ضروری ہو یا کسی بھی اتھارٹی کی جانب سے کی گئی درخواست کے مطابق ، جس میں کوئی بھی سرکاری ، نیم سرکاری ، انضباطی ، انتظامی ، انضباطی یا سپروائزری ادارہ، عدالت،ٹریبونل ، انفورسمنٹ ایجنسی ، ایکسچینج باڈی یا ملکی یا غیر ملکی ٹیکس حکام شامل ہیں ، جو آپ کے دائرہ اختیار کے اندر یا باہر کسی بھی اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے رکن پر اختیار رکھتے ہیں اور آیا اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے رکن کا آپ کے ساتھ تعلق ہے یا نہیں۔
    • کسی بھی متعلقہ عمل داری میں ،جہاں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کام کرتا ہے،خود انضباطی یاصنعتی اداروں کی تنظیمیں یا مالی خدمات فراہم کرنے والوں کی تنظیمیں۔
  • دیگر تیسرے فریقین
    • ایسا فرد، کمپنی، کاروبار یا ادارہ، جیسا کہ مروِّجہ ہو اور جس کی آپ نمائندگی کرتے ہیں یا آپ سے متعلق ہیں۔
    • انضمام ، حصول یا اخراج کی صورت میں تیسرےفریقین: اگر ہم اپنے کاروبار یا اثاثوں کے کسی بھی حصے کو منتقل کرتے ہیں (یا منتقل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں) یا تفویض کرتے ہیں۔ اگر لین دین میں پیش رفت ہوتی ہےتو ، دلچسپی رکھنے والا فریق آپ کی ذاتی معلومات کو اسی طرح استعمال یا ظاہر کرسکتا ہے جیسا کہ اس رازداری کے نوٹس میں بیان کیا گیا ہے ، اور بعد میں آپ کو کسی بھی تبدیلی کے بارے میں مطلع کرسکتا ہے کہ وہ آپ کے ذاتی ڈیٹا پر کس طرح عمل کرتاہے۔
    • ہمارے لیے رازداری کی ذمہ داری کے تحت کوئی دوسرا شخص، بشمول اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کا کوئی دوسرا رکن، جس نے ایسی معلومات کو خفیہ رکھنے کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔

آپ کا ذاتی ڈیٹا ،اس رازداری کے نوٹس میں بیان کردہ مقاصد کے لیے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے اندر یا دیگر تیسرے فریقین کے ساتھ ،اپنے ذریعہ سے، پروسیس ، ذخیرہ ، اشتراک ، منتقل یا ظاہر کیا جاسکتا ہے۔ ہم ایسا اپنے لین دین میں سہولت فراہم کرنے اوراپنےعمل اور کاروباری سرگرمیوں کو بہتر بنانے اور مدد کرنے اور اپنی قانونی اور انضباطی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنے کے لیے کرتے ہیں۔ اس میں آپ کے ذاتی ڈیٹا کو دوسرے کےدائرہ اختیار میں پروسیسنگ ، اسٹور ، اشتراک ، منتقلی یا ظاہر کرنا شامل ہوسکتا ہے۔

اگرآپ کے ذاتی ڈیٹا کے وصول کنندگان کی عمل داری پاکستان سے باہر ہیں اور وہاں ، پاکستان کی طرح ڈیٹا کے تحفظ کے مقامی قوانین موجودنہیں ،ایسی صورت میں بھی ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے  تمام ضروری اقدامات کریں گے کہ آپ کے ذاتی ڈیٹا کو مروجہ قانون کی تعمیل کے لیے مناسب سطح کے تحفظ اور حفاظتی اقدامات حاصل ہوں۔

ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کی رازداری اور حفاظت کو بہت سنجیدگی سےلیتے ہیں۔ آپ کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے، ہم نے آپ کے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت اور اسے خفیہ رکھنے کے لیے مناسب تکنیکی، طبعی اور تنظیمی اقدامات کا ایک سلسلہ رکھاہے تاکہ آپ کے ذاتی ڈیٹا کو صیغۂ راز میں رکھا جا سکے، مثال کے طور پر، تیسرے فریقین کے ساتھ ہمارے انتظامات میں مناسب رازداری، ڈیٹا کا تحفظ اور سلامتی کی شرائط کے ساتھ معاہدوں کا استعمال ۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ نے انفارمیشن سیکیورٹی ڈیٹا کی رازداری کی پالیسیوں کو نافذ کیا ہے ، جس میں انسیڈنٹ مینجمنٹ (incident management)اور رپورٹنگ کا طریقہ کار ،پالیسیاں، أصول اور تیکنکی اقدامات شامل ہیں تاکہ قانونی اور انضباطی تقاضوں کی تعمیل کی جا سکے۔ ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے والے عملے کو تربیت دیتے ہیں اور اُن کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ ہمارے ڈیٹا کی رازداری اور سیکورٹی کے معیارات کی تعمیل کریں۔ ہمارے اپنے سروس فراہم کنندگان، یا دیگر تیسرے فریقین کے لیے ضروری ہے ،جن کے ساتھ ہم مشغول ہیں اور جن کے ساتھ ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کا انکشاف کرتے ہیں کہ وہ  بھی،آپ کے ذاتی ڈیٹا کو سنبھالنے، رسائی دیتے وقت،یا پروسیس کرتے وقت،اسی طرح صیغۂراز، ڈیٹا کی رازداری اور سیکیورٹی  کےمعیارات اور اقدامات کو نافذ کریں ۔

اس رازداری کے نوٹس میں بیان کردہ مقاصد کے لیے، جب آپ ہمارے ساتھ رابطےمیں ہیں ، ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو کاروباری سرگرمی یا قانونی وجوہات کی بنا پرمحفوظ رکھتے ہیں اور ،بعد میں، آپ کے ذاتی ڈیٹا کو،اس کی قسم پر انحصار کرتے ہوئے، اپنی ڈیٹا برقرار رکھنے کی پالیسی کے معیارات کے مطابق اور لاگو قانون اور ضوابط کے تحت کچھ عرصے تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ جب ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہوگی تو ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا حذف کردیں گے ، اس کی شناخت ختم کردیں گے ، ضائع کردیں گے اور / یا بند کردیں گے۔

ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کا احترام کرتے ہیں، اور ہم آپ کی معلومات کو کس طرح استعمال کرتے ہیں اس کے بارے میں آپ کے مندرجہ ذیل حقوق ہیں:

  • آپ کا اپنے ڈیٹا تک رسائی کا حق – آپ کو یہ جانچنے کا حق حاصل ہے کہ آیا ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا رکھتے ہیں، اور آپ ہم سے اس طرح کے ڈیٹا کی ایک نقل اور معلومات طلب  کرسکتے ہیں کہ ہم نے اسے کس طرح  استعمال کیا ہے۔
  • اپنے ڈیٹا کو درست  کرنے کے لیے آپ کا حق اگر آپ کی ذاتی تفصیلات تبدیل ہوگئی ہیں، یا آپ کو یقین کہ ہمارے پاس آپ کے بارے میں غلط یا پرانی معلومات ہیں، تو آپ ہمیں اسے اپ ڈیٹ کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔
  • اپنےڈیٹاکوحذف کرنے کا حق – آپ ہمیں اپنا ذاتی ڈیٹا حذف کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔تاہم، ہمیں  آپ کو اپنی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے لیے کچھ ذاتی تفصیلات کی ضرورت  ہوسکتی ہے۔
  • آپ کاڈیٹاپروسیسنگ کو محدود کرنے یا اُس پراعتراض کرنے کا حق آپ ہمیں اپنے ڈیٹا کا استعمال روکنے یا اسے استعمال کرنے کے طریقے کو تبدیل کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ تاہم ، ہمیں آپ کے ساتھ مشغول ہونے یا آپ کو اپنی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے  کے لیے کچھ ذاتی تفصیلات کی ضرورت ہوسکتی ہے۔
  • آپ کا خودکار فیصلہ سازی پر اعتراض کرنے کا حق –اگر یہ آپ پر منفی اثر ڈالتا ہےتوآپ ہمیں صرف خودکار پروسیسنگ کے ذریعہ کیے گئے فیصلے کا جائزہ لینے کے لیے کہہ سکتے ہیں ۔
  • ڈیٹا کی انتقال پذیری (portability)کے بارے میں آپ کا حقآپ ہم سے اپنے ذاتی ڈیٹا کو کسی دوسرےادارے کو ایک  ایسےانداز میں فراہم کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں جسے مشینوں کے ذریعہ آسانی سے پڑھا جاسکتا ہو۔
  • رضامندی فراہم کرنے یا تبدیل کرنے یا واپس لینےکے لیے آپ کا حق ہم وقتا فوقتا آپ کے ذاتی ڈیٹا پر کارروائی کرنے کے لیے آپ کی رضامندی طلب کرسکتے ہیں۔اگر آپ پہلے سے فراہم کردہ رضامندی کے بارے میں اپنا ذہن تبدیل کرتے ہیں توآپ اس طرح کی رضامندی فراہم نہ کرنے کا انتخاب کرسکتے ہیں یا کسی بھی وقت ہمیں مطلع کرسکتے ہیں۔ تاہم، اس طرح ہم اپنی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے یا مخصوص ذاتی ڈیٹا کے بغیر آپ کے ساتھ مشغول ہونے کے قابل نہیں ہوسکتے ہیں۔
  • براہ راست مارکیٹنگ سے دستبردار ہونےکے لیے آپ کا حقآپ اپنی رضامندی واپس لے سکتے ہیں اور ہمیں کسی بھی وقت مارکیٹنگ کی برقی ڈاک یا سروے کے دعوت ناموں کی ترسیل روکنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔

ہم لاگو قانون کے مطابق آپ کے ذاتی ڈیٹا کے حقوق کو استعمال کرنے کی درخواستوں کا جواب دیں گے۔ ہم آپ کی درخواست پر کارروائی کرنے سے پہلے آپ کی شناخت کی تصدیق کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ اگر آپ کے ذہن میں اپنے کے حقوق کے بارے میں کوئی سوالات ہیں تو، براہ مہربانی ذیل کی تفصیلات کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کریں۔

مندرجہ ذیل اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کمپنی پاکستان میں آپ کے ذاتی ڈیٹا کے کنٹرولر کے طور پر کام کرتی ہے:

  • اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمیٹڈ

اگر آپ کے ذہن میں اس رازداری کے نوٹس کے بارے میں کسی قسم کے سوالات ہیں یا آپ ذاتی ڈیٹا کے تحفظ حوالے سے کسی بھی حق کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو، آپ ہمارے ڈیٹا پرائیویسی آفیسر سے رابطہ کرسکتے ہیں:

اگر آپ کے ذہن میں اس رازداری کے نوٹس کے بارے میں کسی قسم کے سوالات ہیں یا آپ ذاتی ڈیٹا کے تحفظ حوالے سے کسی بھی حق کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو، آپ Complaints.Pakistan@sc.com  پر ہمارے ڈیٹا پرائیویسی آفیسر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

کلائنٹ کیئر یونٹ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمیٹڈ

پہلی منزل

این جے آئی بلڈنگ

آئی آئی چندریگر روڈ کراچی ۔

فون:002-002-111

برقی پتا: Complaints.Pakistan@sc.com

آپ کوکوئی شکایت ہے؟

اگر آپ کو کوئی اندیشےیا شکایات ہیں کہ ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا کس طرح استعمال کر رہے ہیں تو، براہ مہربانی ہم سے رابطہ کریں۔ آپ ہمارے ڈیٹا پرائیویسی آفیسر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

کوکیز(Cookies)

براہ مہربانی ہماری کوکی پالیسی ملاحظہ فرمائیے جو علیٰحدہ بیان کی گئی ہے۔

دیگر شرائط و ضوابط

فروخت کنندگان کے ساتھ ہمارےمعاہدوں میںخصوصی شرائط و ضوابط ہوسکتے ہیں جو آپ کا ذاتی ڈیٹا اکھٹا کرنے، استعمال  کرنےاور ظاہر کرنے کو کنٹرول کرتے ہیں۔ اس طرح کی دیگر شرائط و ضوابط کو اس رازداری کے نوٹس کے ساتھ ملا کر پڑھنا چاہئے۔

اس رازداری کے نوٹس کو 22 اگست 2023ءکو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔

اوپر کی طرف واپس

دستبرداری

یہ بتانا ہے کہ ہائپر لنک پر کلک کرکے ، آپ www.sc.com/pk چھوڑ کر  دوسرے فریقوں کے ذریعہ چلنے والی ویب سائٹ میں داخل ہوں گے۔

اس طرح کے رابطے صرف ہماری ویب سائٹ پر کلائنٹ کی سہولت کے لئے فراہم کیے جاتے ہیں اور معیاری چارٹرڈ بینک اس طرح کی ویب سائٹ پر قابو نہیں رکھتا یا اس کی توثیق نہیں کرتا ہے ، اور ان کے مندرجات کے لئے ذمہ دار نہیں ہے۔

اس طرح کی ویب سائٹ کا استعمال استعمال کی شرائط اور دیگر شرائط و رہنما خطوط ، اگر کوئی ہو تو ، ہر اس ویب سائٹ میں موجود ہے۔ اگر اس میں شامل کسی بھی شرائط کو استعمال کی شرائط یا اس طرح کی کسی بھی ویب سائٹ میں موجود دیگر شرائط اور رہنما خطوط سے متصادم ہے ، تو اس طرح کی ویب سائٹ کے لئے استعمال کی شرائط اور دیگر شرائط اور رہنما اصول غالب ہوں گے۔

www.sc.com/pk دیکھنے کے لئے آپ کا شکریہ

آگے بڑھو